طلبہ کی بہترین تربیت کرنا استاد پر فرض ہے‘ نورین عزیزقریشی


فیصل آباد(نیوزلائن)وائس چانسلرگورنمنٹ کا لج وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا اولین فریضہ ہے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طالبات کو وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق فن تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ فارغ التحصیل ہو کر یہی بچے مارکیٹ میں مقابلہ کر کے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک اپنا مقام پیدا کر سکیں انچارجز شعبہ جات وڈائریکٹر زنے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں نئے داخلہ جات وجاری سمسٹرز کی کارکردگی اور کوالٹی انہسمنٹ سیل کی طرف سے کورس فائلز اور ٹیچرز ایولیوایشن سے متعلق آگاہ کیا۔

Related posts