عمران خان کیخلاف امیدوار اکرم درانی کے قافلے پربم حملہ


پشاور (نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف بنوں میں الیکشن لڑنے والے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں اکرم درانی خود محفوظ رہے۔ چند روز قبل پی ٹی آئی کی انتہائی مخالف سمجھی جانیوالی جماعت اے این پی کی انتخابی کارنر میٹنگ پر خودکش حملہ کیا گیا تھا اور اس حملے میں ہارون بلور سمیت 21افراد شہید ہوگئے تھے۔ نیوزلائن کے مطابق ریمورٹ کنٹرول دھماکہ بنوں کے حلقے این اے 35 میں عمران خان کے مدمقابل امیدوار اکرم درانی کے انتخابی مہم میں سرگرم قافلے میں کیا گیا ۔ حملے میں اکرم درانی محفوظ رہے تاہم ان کے چار ساتھی جان کی بازی ہار گئے۔چند روز قبل اے این پی کی کارنر میٹنگ میں بھی خودکش کارروائی کی گئی تھی ۔ تحریک انصاف کی دو انتہائی مخالف جماعتوں کی انتخابی مہم حملوں نے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی مدمقابل جماعتوں میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے اور اس بارے میں بہت سے سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

Related posts