عیدی مہم‘ لاغر اوربیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کی تیاریاں

فیصل آباد (افضال احمد تتلا) عید پے عیدی کمانے میں قصاب بھی نمبر لے گئے فیصل آباد کے نواح میں لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عید کے موقع ذبح خانوں کی بجائے قصابوں نے خود سے ہی جانوروں کو ذبح کرنا شروع کردیا ہے جس میں صحت مند جانوروں کے ساتھ ساتھ بیمار اور لاغر جانور بھی ذبح کیے جارہے ایسے جانوروں کا گوشت انسانی غذائیت کے لیے موزوں نہیں ہے مگر انتظامہ نے ان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے آنکھیں موند لی ہیں تفصیلات کے مطابق ریجن فصیل آباد کے نواحی علاقوں نے میں عید کے موقع پر گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ سے فائدہ اٹھانے والے عناصر بھی متحرک ہوگے ہیں ان منافع خور عناصر نے عید پر گوشت فروخت کرنے کے لیے جو جانور خریدے ہیں ان میں اکثریت بیمار اور لاغر جانوروں کی ہے جو انہوں نے سستے داموں خریدے ہیں ذرائع کے مطابق ان جانوروں میں سے متعدد قریب المرگ ہے اور کچھ میں کانگو وائرس ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے ایسے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت انسانی صحت کے لئے موزوں نہیں ہے۔مگر ان قصابوں نے دیہی علاقوں میں یہ جانور محفوظ کررکھے جن کو یکم شوال کی رات کو مختلف طریقوں سے شہری حدود میں پنچانے کا بندوبست کیا جارہا ہے تاکہ عید کے روز بڑھتی ہوئی گوشت کی مانگ میں اس ناقص گوشت بھی نکال دیا جائے جبکہ مطلقہ انتظامیہ عیدی کی خوشی میں مصروف ہوکر ان انسان دشمن عناصر کو فراموش کیے ہوئے ہے

Related posts