لائن سپرنٹنڈنٹ کے گھر سے فیسکو کا چوری شدہ سامان برآمد



فیصل آباد (نیوزلائن) ایف آئی اے ٹیم نے لائن سپرنٹنڈنٹ جڑانوالہ فیسکو کے پرائیویٹ گھر پر چھاپہ مار کر دو ٹرک واپڈا سامان قبضہ میں لیتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کو اطلاع ملی تھی کہ جڑانوالہ روڈ فیسکو آفس کا لائن سپرنٹنڈنٹ مولوی سجاد اکبر صارف کی ڈیمانڈ پر سرکاری سٹور سے چیزیں لیکر اپنے پرائیویٹ گھر میں رکھتا ہے اور اس سامان کے عوض رشوت لیکر ان کو سامان نکال کر دیتا ہے اس اطلاع پر سب انسپکٹر اجمل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جڑانوالہ روڈ پر مولوی سجاد اکبر کے پرائیویٹ گھر پر چھاپہ مار کر دوٹرک سامان جس میں بجلی کے میٹر ہزاروں میٹر بجلی کی تاریں اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر اسے گرفتار کرلیا مولوی سجاد اکبر سامان صارفین کے استعمال پر ایشو کرواتا اور باقی سامان اپنے پرائیویٹ گھرکے سٹور میں منتقل کروا رہا مولوی سجاد اکبر پرائیویٹ کالونیوں کے کنکشن انہی تاروں سے کرنے کیساتھ ساتھ ٹرانسفارمر بھی لگاتا تھا ایف آئی اے ٹیم نے مقدمہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا۔

Related posts