فیصل آباد(ندیم شہزاد)اثاثہ جات چھپانے کی وجہ سے فیصل آباد کے میئر رزاق ملک کے سرپر تاحیات نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں ان کیخلاف دائر کیس کا فیصلہ متوقع ہے اور ماہرین فیصلہ ان کیخلاف آنے کا ہی خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق میئر فیصل آباد کیخلاف کیس سامنے آیا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اپنے گوشواروں میں اپنی ایک فیکٹری کے شیئر ظاہر نہیں کئے۔ بنک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ بھی انہوں نے الیکشن کمیشن سے چھپانے کی بھرپور کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں گیا تو رزاق ملک اپنے کیس کا درست طریقے سے دفاع بھی نہ کرسکے۔دوران سماعت ان پر اثاثے چھپانے اور بنک یفالٹر ہونے کا کیس ثابت ہوچکا ہے۔ اس کیس کا فیصلہ چند روز میں متوقع ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کیس ثابت ہو چکا ہے ۔ رزاق ملک اس کیس میں اپنے قائد میاں نواز شریف کی طرح تاحیات نااہل ہو جائیں گے۔
Related posts
-
Qadir’s Candidature for Associate Professor Must Quash
Qadir Mushtaq Candidature for Associate Professor Must Quash due to conviction in offence of plagiarized research... -
Labour Rights’ Struggle: Faisalabad Trade Unions Network Formed
Labour Rights’ Struggle: Faisalabad Trade Unions Network Formed AHMED YASEEN:- FAISALABAD:- Labour Rights’ Struggle having streamline... -
Women Rights: awareness campaigns must be launched by Govt.
Women Rights: Situation is not satisfactory awareness campaigns must be launched by Govt. AHMED YASEEN:- Faisalabad:-...