محکمہ زراعت کی جڑی بوٹیاں مکاؤ مہم چلانے کا اعلان


فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی ہدایت پر 12سے 17مارچ تک ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار بڑھاؤمہم شروع کی جارہی ہے جس کے دوران کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے مختلف پروگرامز منعقد ہونگے۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عملدرآمد کرکے جڑی بوٹیوں کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران کسانوں کو جڑی بوٹیوں کے تدارک کے طریقے،فصلوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے غیر کیمیائی،زرعی آلات سے تلفی،کھاد اور پانی کامنصفانہ استعمال اور دیگر طریقیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Related posts