پاکستان کے دو ہمسائے دنیا کے جاہل ترین ممالک کا اعزاز پا گئے

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان کے قریبی ہمسائے کو دنیا کا جاہل ترین ملک بننے کا اعزاز دیدیا گیا ہے جبکہ دوسرے ہمسائے اور قریبی دوست ملک کو اس سروے میں رنراپ رہنے کا فخر ملا ہے۔ اس فہرست میں مسلم دنیا کے دو انتہائی اہم ملک ترکی اور انڈونیشیا ٹاپ ٹین کی آخری دو پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر کئے جانیوالے اس سروے کے مطابق جہالت کا مرض سروے تیسری دنیا کے پسماندہ ممالک اور مسلم دنیا تک محدود نہیں ہے بلکہ اپنے تائیں دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور میں جہالت کا مرض بہت عام ہے ۔امریکہ اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر فائز ہے اور جہالت کا مرتبہ وہاں بڑھتا ہی جا رہا ہے۔جنوبی افرقہ چوتھے اور تائیوان تیسرے درجے پر فائز ہے۔ جہالت کی ٹاپ ٹین لسٹ میں برازیل چھٹے ‘ تھائی لینڈ ساتویں اور سنگاپور آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکا۔پاکستانی اسے اپنی خوش قسمتی یا بدقسمتی کچھ بھی سمجھ سکتے ہیں کہ جہالت کے اس مقابلے میں پاکستان ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہیں بنا سکا۔تاہم پاکستان کے سب سے قریبی دوست چین نے جہالت کے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن ضرور حاصل کر لی ہے۔جاہل لوگوں کی سرزمین کا اعزاز پاکستان کے ہمسائے اور ازلی دشمن بھارت نے حاصل کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.