پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے پر اتفاق کر لیا گیااس کا فیصلہ دبئی میں ہونے والے پی ایس ایل حکام اور فرنچائزرز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام فرنچائز ٹیموں کے مالکان نے فائنل لاہور میں کھیلنے کی حمائت کی اور ایک مالک نے بھی مخالفت نہیں کی۔ پی ایس ایل حکام نے بھی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی۔ ذرائع کے مطابق تمام ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی اکثریت بھی لاہور میں کھیلنے پر آمادہ ہے اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے غیرملکی کھلاڑی بھی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اپنے جوہر دکھائیں گے

Related posts