کراچی:وی آئی پی موومنٹ ‘ شہریوں کیلئے عذاب بن گئی


کراچی(نیوزلائن)شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ، ٹریفک پولیس کی روایتی نا اہلی کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو شہر میں وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث ایم اے جناح روڈ،سولجر بازار، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لین، جوبلی، کھارادر، میٹھادر کے علاقوں کی مرکزی شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے صبح سے ہی بند کردیا گیا تھا اور ٹریفک کو پہلے سے تعمیراتی کام کے باعث سکڑ جانے والی ایم اے جناح روڈ پر منتقل کردیا گیا جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام کی صورتحال پورا دن دیکھنے میں آئی،ٹریفک پولیس کی روایتی نا اہلی اور غفلت کے باعث شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ، ایم اے جناح روڈ اور اس سے متصل نیو ایم اے جناح روڈ اور گلیوں میں بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور لوگ بری طرح پھنس کر رہ گئے ، ایم اے جناح روڈ بند کرنے سے لسبیلہ، ناظم آباد، جمشید روڈ، تین ہٹی ، لیاقت آباد، غریب آباد، عیسیٰ نگری، حسن اسکوائر، اسٹیڈیم روڈ، کارساز، شارع فیصل، جیل چورنگی ، طارق روڈ،بہادر آباد اور دیگر علاقوں میں ٹریفک بری طرح سے بلاک ہوگیا،وی وی آئی پی موومنٹ کے باوجود ٹریفک پولیس کی جانب سے ہمیشہ کی طرح کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کے باعث شہریوں کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،ٹریفک جام کے باعث بیشتر گاڑیوں کا پٹرول اور سی این جی ختم ہونے سے بھی لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا،شہریوں نے حکومت سندھ اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث قبل از وقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

Related posts

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.