گاڑی میں محبت کا عملی مظاہرہ کرنے والا جوڑا جیل پہنچ گیا


فیصل آباد(نیوزلائن)گاڑی میں محبت کاعملی مظاہرہ کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرکے پولیس نے جیل پہنچا دیا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کی گشت کرنے والی پارٹی نے کینال ایکسپریس وے پر واپڈا سٹی کے قریب سے کار سوار جوڑے کو گرفتار کیا ہے۔ جس کے بارے میں گشت کرنے والے تھانیدار مقصود کا کہنا ہے کہ دونوں ایکسپریس وے پر کار ایک طرف کھڑی کرکے محبت کا عملی مظاہرہ کرنے میں مصروف تھے۔ محبت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 202رب گٹی کے رہائشی فیصل اور سانگلہ ہل کی کرن شہزادی نے گاڑی کی ایل سی ڈی پر فحش ویڈیو بھی چلا رکھی تھی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر ان کیخلاف سر عام بوس و کنار کرکے لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی دفعات کے تحت تھانیدار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔

Related posts