گوادر میں زمین کی خرید و فروخت اور الاٹمنٹ پر پابندی عائد

گوادر (نیوزلائن) گوادر میں زمین کی خرید و فروخت اور الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق بلوچستان کے اہم ترین اور ساحلی شہر گوادر میں زمین کی خرید و فروخت اور الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر تین ماہ کیلیے عائد کی گئی ہے۔ گوادر کا ماسٹر پلان غیر ملکی کنسلٹنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جارہا ہے۔ پلان حتمی ہو جانے تک شہر میں زمین کی خرید و فروخت اور الاٹمنٹ پر پابندی عائد رہے گی۔

Related posts