شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب

اسلام آباد(نیوزلائن)شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ نون کے مستقل صدر منتخب ہوگئے، مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر کے انتخاب کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارٹی الیکشن کمشن میں جمع کرائے گئے لیکن ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ۔ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان کے دستخط موجود تھے جن میں راجا فاروق حیدر ، طاہرہ اورنگزیب ، سیدال خان ناصر ، کھیل داس کوہستانی شامل…

Read More

نئی حلقہ بندیوں میں شہر کی سیاست بری طرح متاثر

فیصل آباد (نیوزلائن) قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں سے شہر کی سیاست بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہر کے سات صوبائی حلقے دو‘ دو ایم این ایز اور ایک صوبائی حلقہ تین ایم این ایز کے حلقہ میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔شہر کا کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جسے پرانا حلقہ قرار دیا جا سکے۔ ہر حلقے میں اضافہ اور حدود میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ایم پی ایز کے صرف دو حلقے ایسے ہیں جو مکمل طور پر کسی ایک ایم این…

Read More

تیز رفتاری پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا چالان

فیصل آباد(نیوزلائن)موٹروے پولیس نے فیصل آباد ریجن میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا چالان کردیا۔ سرفراز بگٹی اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے۔ اس دوران موٹر وے کے فیصل آباد ریجن میں سپیڈ گن سے گاڑیوں کی رفتار کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ وہ پکڑے گئے۔ سرفراز بگٹی کی گاڑی اوور سپپیڈ کرتے ہوئے 150 کلومیٹرکی رفتار سے جا رہی تھی کہ موٹروے پولیس نے روک لیا۔ تعارف کروائے جانے کے باوجود پٹرولنگ آفیسرسعید خان نے گاڑی رکواکرکوڈ نمبر 20کے…

Read More

تھانوں میں عوام کو ہر روز جوتے پڑتے ہیں اب اشرافیہ کھائے

فیصل آباد(نیوزلائن)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوت سے غداری کرنے والے ذلت و رسوائی کی علامت بن چکے ہیں۔ تیس سال سے عوام کو ذلیل کرنے والے آج خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ نواز شریف کو عوامی عدالت کا فیصلہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ مردوں اور عورتوں پر گولیاں برسانے والے ظالم اور قاتل اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔ اسلام اور پاکستان سے بے وفائی کرنے والا کوئی شخص اللہ کے عذاب سے…

Read More

سوتیلے باپ نے کم سن بیٹے کو تشدد کرکے مار ڈالا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں سوتیلے باپ نے دس سالہ بیٹے کو بھینسوں کو چارہ ڈالنے کا حکم ماننے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ تھانہ روڈالہ کے علاقے چک نمبر 272گ ب میں پیش آیا۔ مقتول کے حقیقی والد کی درخواست پر پولیس نے سوتیلے والد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ روڈالہ پولیس کو دی گئی درخواست میں ظہور نامی شخص نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی سابقہ بیوی زرینہ نے گاؤں ہی کے ایک…

Read More