آر پی او ہاؤس کے سامنے سکیورٹی گارڈ سٹریٹ کرائم کا شکار

فیصل آباد(نیوزلائن)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی سرکاری رہائش گاہ کے عین سامنے ایک نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ سٹریٹ کرائم گروہ کی واردات کا نشانہ بن گیا۔علاقہ تھانہ پولیس آر پی او ہاؤس کے عین سامنے ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ۔ نیوزلائن کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والی گروہ نے سوترمنڈی سے سکیورٹی ڈیوٹی ختم کرکے جانے والے سکیورٹی گارڈ غلام شبیرسے اسلحہ…

Read More

الائیڈ ہسپتال کے وارڈز میں چوہوں کا راج‘ مریض پریشان

فیصل آباد(نیوزلائن)ناقص صفائی اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے الائیڈ ہسپتال کے وارڈز میں چوہوں اور حشرات الارض کی حکمرانی قائم ہے۔ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس وارڈز اور پرائیویٹ کمروں میں چوہوں اور حشرات کی بھرمار ہے۔ دعوؤں کے برعکس ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف ہسپتال کے انتظامی اور صفائی ستھرائی کے امور بہتر بنانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے وارڈز میں بہت بڑی تعداد میں چوہے اور حشرات الارض پائے جا رہے ہیں۔ صرف وارڈ ہی نہیں…

Read More

نوازشریف کی ڈیل یا ڈھیل قبول نہیں کرینگے: فواد چوہدری

فیصل آباد(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 2 اپریل کو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ قومی انتخابی مہم 29 اپریل سے شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھو کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ان کا کہناتھا کہ مانچسٹر آف پاکستان کے باشعور عوام عابد شیر علی‘طلال چوہدری اور رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کو آئندہ…

Read More

پنجاب میں حکومت بناکر پولیس کو ٹھیک کریں گے‘چودھری سرور

فیصل آباد (نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کرسکی۔پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے پاکستان میں 11لاکھ لوگ وقت سے پہلے موت کے منہ میں چلے گئے۔انڈسٹری بند ہونے سے 2 لاکھ مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔2018ء کا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاشتکار بدحالی کا شکار ہیں ۔گنا سرکاری ریٹ 180کی بجائے ملز مافیا 140روپے فی من…

Read More

جعلی پولیس مقابلہ: نوجوان قتل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(نیوزلائن)جعلی پولیس مقابلے میں گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ تھانیداروں سمیت 13پولیس اہلکاروں کیخلاف واقعہ کے چار ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نوجوان کا قتل محبت کی شادی بتایا جاتاہے ۔ مقتول نے ایک ڈی ایس پی کی قریبی عزیزہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر ڈی ایس پی نے فیصل آباد پولیس کے افسران کیساتھ ساز باز ہو کر نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر فیصل آباد پولیس…

Read More