الیکشن ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ حساس ادارے بھی کریں گے


فیصل آباد (نیوزلائن) الیکشن 2018کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کیلئے حساس ادرے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ حساس ادارے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور دن بدن الیکشن کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے رپورٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سول اور ملٹری حساس ادارے 25 جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف ایکشن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حدود میں چکرلگانے والے حساس اداروں کے اہلکاروں نے خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کی فلیکس پوسٹر‘ بینر‘تصویریں اور ویڈیو بنا کر اپنے پاس جمع کرنا شروع کردیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تشہیری مہم کے علاوہ حساس ادارے امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز کی بھی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔ انتخابی عمل میں بلدیاتی نمائندوں کی شمولیت اور سرکاری ملازمین کے کردار کے حوالے سے بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

Related posts