الیکشن کمیشن نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کر دیں


ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوزلائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کردیں،چندروزقبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردے دیا تھا،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری ریاض الحق نے حلقہ این اے 113کے دیہاتوں کونکال کراین اے 112میں شامل کرنے پررٹ دائرکی تھی،بیان کیا جاتاہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 113کمالیہ سے 10دیہاتوں کو این اے 112ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شامل کیا تھا جس پرپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ریاض الحق نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس پراسلا م آباد ہائی کورٹ نے نئی حلقہ بندیاں کالعدم قراردے تھیں،الیکشن کمیشن نے پرانی حلقہ بندیاں بحال کردی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment