الیکشن 2018:عوام کے مسائل امیدواروں کی نظروں سے اوجھل


فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد سے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں نے چار سو سے زائد امیدواروں نے انتخابی مہم کے دوران عوامی مسائل او ر اپنی پارٹیوں کے منشور کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے ۔ عام آدمی کے مسائل اور شہر کی ترقی کیلئے اقدامات پر فوکس کرنے کی بجائے زبانی جمع خرچ اور عوام کاسیاسی بحث میں الجھایا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دس حلقوں سے 112۱ور پنجاب اسمبلی کے 21حلقوں سے 329امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔انتخابی میدان میں اترنے والے 441میں سے کوئی بھی امیدواراپنے یا اپنی پارٹی کے منشوراور عوامی مسائل کے حل پر فوکس نہیں کررہا۔ فیصل آباد کی 82لاکھ سے زائد آبادی کو در پیش ہاؤسنگ سہولیات، ناقص منصوبہ بندی کا شکار بے ہنگم اربنائزیشن، واٹر، سینی ٹیشن، تعلیم و صحت، ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کوزیر غور بھی نہیں لایا جا رہاہے ۔ سابق حکومت کی کرپشن ‘دھرنے‘ سیاسی ماحول‘ قومی تلخیاں‘ عالمی سیاست‘ شریف فیملی کے حالات‘ عمران خان کی شادیاں‘ مستقبل کا منظرنامہ زبان زدعام بنایا جا رہا ہے ۔

Related posts