انتخابات میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے


لاہور(نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے ، الیکشن کمیشن نے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ کی خریداری کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment