اے این پی کے غلام احمد بلور کو پشاور میں دوسری بارشکست


پشاور(نیوزلائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کو دوسری پشاور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ این اے پانچ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے انہیں 22ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا۔ غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کر لی۔ نیوزلائن کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کو این اے پانچ پشاور میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے ہاتھوں واضح اکثریت سے شکست ہوئی ہے۔ غلام احمد بلور کو 40ہزار 372ووٹ ملے جبکہ ن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شوکت علی نے 72ہزار 822ووٹ حاصل کئے ہیں۔ غلام احمد بلور نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ نتائج سامنے آنے پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری آدمی ہوں۔ شکست تسلیم کرتا ہوں۔ نتائج بتا رہے ہیں کہ خیبر پختونخواہ کی عوام کو تحریک انصاف جیسی جماعت اور عمران خان جیسے لیڈر پسند ہیں۔ اسی حلقے میں غلام احمد بلور 2013کے الیکشن میں عمران خان سے شکست کھا گئے تھے تاہم ضمنی الیکشن میں وہ دوبارہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تھے

Related posts