جھنگ:قومی و صوبائی اسمبلی کی دس نشستوں کیلئے 121امیدوار


جھنگ (نیوزلائن) جھنگ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی دس نشستوں کیلئے 121امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے 33اور پنجاب اسمبلی کی سات نشستوں کیلئے 88امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114میں 9امیدوار مخدوم فیصل صالح حیات کو تیر‘ صاحبزادہ محبوب سلطان کوبیٹ ‘ علیشا افتخاربلوچ کوتانگہ‘ حاجی داؤدکو کتاب‘ اسرارالحق چیمہ کو کرین‘ ندیم ممتاز قریشی کوکنگھا‘ نوید مختارکو پنسل‘ مولانا آصف معاویہ کومرغی‘ اللہ داد خان کوچمچ کاانتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ حلقہ این اے 115میں شیخ وقاص اکرم کومٹکا‘ غلام بی بی بھروآنہ(بیٹ)، مولانا محمد احمد لدھیانوی(تانگہ)، سیدہ صغریٰ امام(بالٹی)، محمد سلیم طاہر(شیر)، لبینیہ صدیقہ(کتاب)، حاکم علی(چارپائی)، زوار حسین (عقاب)، شیخ اکرم (چاقو)، عبدالجبار(پنکھا)اور محمد الیاس(پک اپ)کے نشان الاٹ کئے گئے۔ حلقہ این اے 116میں صاحبزادہ امیر سلطان(بیٹ )، صائمہ اختر بھروآنہ(مٹکا)، امیر عباس سیال(بالٹی) مولانا آصف معاویہ(مرغی)، ظہور احمد ساجد (بکری)، شیخ اکرم(ٹوکری)، عمر دراز(بوتل)، فواد اکرم(پنکھا)، خورشید احمد (پنسل)، محمد رمضان (کرین)، محمد ناصر(تیر)، یونس رضا(آئس کریم)اور نذر عباس(جھاڑو) کے نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 124میں غلام احمد گاڈی(بیٹ )، سید علی اکبر(تیر)، علیشاء افتخاربلوچ (تانگہ)، صفیہ بیگم(کرین )، محمد منشاء (کتاب)، اللہ داد خان(چمچ)، حاجی محمود(چاقو)، کریم بخش (بوتل)، تیمور بھٹی(بالٹی)، محمد نواز (پستول ) منظور خان(ہتھوڑا) اور نوید مختار کو( پنسل) کے نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 125میں میا ں اعظم چیلہ(بلا)، ساجد علی (کتاب)، فیصل حیات جبوآنہ(مٹکا)، اقبال احمد (تانگہ)، عثمان علی(کنگھا)، عمر حیات (کرین)، فخر عباس (چاقو)، جاوید اکبر سلطانی(بالٹی)، مظفر محمود(پیالہ)، منظر عباس(بندوق)اور شکیل احمد (جیپ) کے نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 126میں آصف علی ڈھڈی(شیر) ، راشدہ یعقوب (بیٹ)، مولانا احمد لدھیانوی(ویسٹ کوٹ)، مولانا معاویہ اعظم (تانگہ)، ڈاکٹر ابوالحسن (ٹی وی)، عابدہ پروین (کرین)، عبدالجبار (پک اپ)، آزاد ناصر انصاری(گلدستہ)، مولانا مسرور نواز (مرغی)، شیخ یعقوب (جیپ)، محمد شفقات احمد(عقاب)، محمد افضل (کرسی)، حافظ عثمان(ٹوکری)، حاکم علی (چار پائی)، حسنین معاویہ(ٹی شرٹ)، شیخ شیراز اکرم (مٹکا)، شیخ اکرم (چاقو)، ملک ظفر عباس (ٹیلی فون) ، علی رضا ( پنکھا)اور متین خان (بوتل) کے نشان الاٹ کئے گئے ہیں ۔ حلقہ پی پی 127میں مہر محمد اسلم بھروآنہ(بالٹی)، محمد سلیم طاہر(شیر)، محمد نواز بھروآنہ(بیٹ)، خرم خان سیال(مٹکا)، عامر محمود شاکر نول(کرین)، محمد منشاء (تیر)، امان اللہ (بوتل)، حسن عبدالرب ناصر(مرغی)، ریاض حسین (چار پائی)، سید نور سلطان(ٹوکری)، حیدر علی بخاری(پیالہ)، محمد مصطفیٰ( بکری)، مدثر مگھیانہ(پنکھا)اور مہر سلطان سکندر (تانگہ)نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 128میں مہر خالد محمود سرگانہ(مٹکا)، کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی(بیٹ)، مہر ظہور سپرا(کرین)، مولانا آصف معاویہ( مرغی)، عون عمران شیرازی(عقاب)، ظہور ساجد(بکری)، عامر خان(تیر)، علی عمار یاسر(چاقو)، عمر دراز (پنسل)، محمد پرویز(بوتل)، مہر شاہد سلیم (ٹوتھ برش ) اور حاکم علی (تانگہ) کے نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 129میں چوہدری خالد غنی(مرغی)، شہباز تگہ(کتاب)، قمر حیات کاٹھیا(گلدستہ)، آصف کاٹھیا(بیٹ)،مادھولال حسین(مٹکا)، سلطان مشتاق سالم(سکوٹر)، علی عباس خان (جیپ)، فرزند علی(واٹر کولر)، محمد اکمل ( تالہ)، محمد رضوان اسلم (کرین)، محمد یونس طیب(کرسی) اور یوسف علی آغا(برش ) کے نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 130میں عون عباس(بالٹی)، رانا شہباز احمد (بیٹ)، محمد مظفر(کرین)، نذر عباس (جھاڑو)، محمد اللہ نواز(کرسی)، عمر شافی(کنگھا) اور محمد رفیق(عقاب) کے نشان الاٹ کئے گئے ہیں ۔

Related posts