جھنگ میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے امیدوار نااہل


جھنگ (نیوزلائن)تاریخی اہمیت کے حامل شہر جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115سے پی ٹی آئی کی امیدوار کے علاوہ دیگر تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستر کردئیے ہیں۔ جھنگ شہر کی قومی اسمبلی کی واحد سیٹ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور جھنگ کی سیاست میں تبدیلی کا امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق تاریخی اہمیت کا حامل شہر جھنگ کی سیاست میں الیکشن2018 سے پہلے ہی بڑا اپ سیٹ ہو گیا ہے ۔ جھنگ شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115سے سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم، ان کے والد اور سابق ایم این اے شیخ محمد اکرم اور مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ این اے 115کے ریٹرننگ آفیسر محمد نعیم شیخ نے اعتراضات پر دلائل سننے کے بعد اثاثہ جات اور مقدمات چھپانے اور دیگر الزامات پرکاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔ اس حلقہ سے بیگم عابدہ حسین، شیخ فواد اکرم اور مولانامعاویہ اعظم نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔ریٹرننگ آفیسر نے اس حلقے سے پی ٹی آئی کی امیدوار غلام بی بی بھروآنہ‘سابق سنیٹر سیدہ صغریٰ امام اور شیخ حاکم علی میدان میں ہیں۔

Related posts