جیلوں میں بند قیدی پوسٹل بیلٹ سے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے


فیصل آباد (نیوزلائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جیل میں بندقیدیوں کیلئے بھی ووٹ ڈالنے کا انتظام کر لیا اور جیلوں میں قیدی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ پول کر سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن انتخابی عملہ‘مسلح افواج اور معذور افراد بھی پوسٹل ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔درخواست گزار اپنا نام‘پتہ اور انتخابی فہرست میں اپنا سیرٹیل نمبرلکھ کر الیکشن کمیشن ایکٹ 2017ء کی شق 93کے تحت بیلٹ پیپر کو بند لفافے میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھیجیں گے ووٹ بھیجنے کی آخری تاریخ پندرہ جولائی مقرر کی گئی ہے۔

Related posts