فیصل آبادمیں پولنگ شروع:42لاکھ ووٹر 29 نشستوں پرچناؤ کریں گے


فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں پولنگ شرو ع ہوگئی ہے۔ فیصل آبادکے قومی اسمبلی کے دس میں سے 9 اورصوبائی اسمبلی کے 21میں سے 20حلقوں 42لاکھ کے لگ بھگ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔این اے 103اور پی پی 103 میں آزاد امیدوار احمد مغل کی خودکشی کے باعث الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 9قومی اور 20صوبائی حلقوں میں انتخابات کیلئے 3764پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد ووٹرز کیلئے 1619خواتین کیلئے 1492مشترکہ 653ہیں۔فیصل آباد کے 645پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔جہاں 40لاکھ ووٹرز اپنے دونوں جبکہ دو لاکھ کے قریب ووٹرز صرف پنجاب اسمبلی کے نمائندے کا چناؤ کریں گے۔ پی پی 103کے ووٹرز کو اپنے کسی بھی نمائندے کے چناؤ کا موقع نہیں ملے گا۔مجموعی طور پر تمام جماعتوں کے 340امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 29کامیاب قرار پائیں گے۔ تمام امیدواروں نے انتخابی حکمت عملی فائنل کرکے الیکشن عمل کا آغاز کیا۔ تمام حلقوں میں پاک فوج کی زیرنگرانی پولنگ کا تمام سامان بھی پہنچا دیاگیا ہے ۔پولنگ شام 6بجے تک کسی وقفہ کے بغیر جاری رہے گی۔

Related posts