فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے 21حلقوں سے 565امیدوار


فیصل آباد(احمدیٰسین) فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کے21حلقوں سے 608 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔ 565 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ 43کے مسترد ہوگئے ۔پی پی 117کے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے علاوہ کسی حلقے سے مسلم لیگ ن ‘ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات مسترد نہیں ہوئے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں ہر حلقے میں سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد امیدوار بن کر سامنے آئی ہے۔پی پی97 سے آزاد علی تبسم‘فواد چیمہ‘طارق محمود باجوہ‘عمر افضل ساہی‘علی افضل ساہی‘محمد افضل ساہی سمیت21امیدوار‘پی پی98 سے محمد شعیب ادریس‘عمر افضل ساہی‘زاہد توصیف‘فواد احمد چیمہ‘علی افضل ساہی‘واحد مصطفی باجوہ‘سلیم جہانگیر چٹھہ سمیت 33امیدوار‘پی پی99میں علی اختر‘تیمور علی خاں‘محمد شعیب ادریس‘ظہیر الدین‘محمد اکرم چوہدری‘محمد طلال بدر سمیت29امیدوار‘پی پی100میں عمیر وصی‘شاہ جہان خاں‘عفت معراج اعوان‘تیمور علی خان‘خان بہادر ڈوگر‘عبدالوحید خاں نیازی سمیت28 امیدوار‘پی پی101میں رائے اعجاز حسین‘غلام حیدر باری‘رائے عثمان خاں کھرل‘آفتاب اکبر‘رائے حیدر علی خاں کھرل سمیت26 امیدوار‘پی پی102میں عادل پرویز گجر‘احسان مشتاق طور‘رائے عثمان خاں‘نبیل نبی سمیت 34امیدوار‘ پی پی103میں شمشیر حیدر وٹو‘شہیر داؤد بٹ‘محمد عثمان‘محمد یاسر بلوچ سمیت19امیدوار‘ پی پی104میں احسن ریاض فتیانہ‘علی گوہر خاں ‘محمد علی بلوچ‘فاروق ارشد‘صفدر شاکر‘فاروق سعید خاں‘شاہد خلیل نور سمیت29 امیدوار‘ پی پی105میں گل احمد مہوٹہ‘عارف محمود گل‘خالد محمود گل‘مظہر علی گل‘حافظ ممتاز احمد‘رانا فاروق سعید خاں‘بلال فاروق سمیت 22 امیدوار پی پی106 میں دلنواز چیمہ‘گل احمد مہوٹہ‘عمران وینس‘رضا نصراللہ گھمن‘معظم فاروق سمیت30امیدوار‘پی پی107میں زاہد محمود گورایہ‘عمرفاروق‘جاوید نیازمنج‘شفیق احمد گجر‘ توصیف نواز خاں‘محمدقاسم فاروق‘معظم فاروق‘عمران وینس سمیت 31امیدواران‘پی پی108میں محمد اجمل‘آفتاب احمد خاں‘شبیر حسین خاں‘محمد یسین سمیت15امیدوار‘پی پی109 میں احمد نواز‘ظفراقبال ناگرہ‘حافظ عطاء اللہ ‘ندیم آفتاب سندھو‘جہانزیب امتیاز گل سمیت17امیدواران‘ پی پی110میں حامد رشید‘محمد الیاس انصاری‘محمد ریاض ملک‘ملک محمد نواز سمیت24امیدوار‘پی پی111 میں نجم الحسن طوطا‘خواجہ محمداسلام‘حمد اسلام‘خالد سعید‘حامد رشید‘کاشف نواز‘عمران شیر علی سمیت35امیدوار ‘پی پی112 میں ابرار رشید‘عدنان انور رحمانی‘اسرار احمد خاں‘خرم شہزاد‘ملک محمد نواز سمیت28امیدوار ‘پی پی113 میں محمد زکریا شاہ‘رانا ثناء اللہ خاں‘احمد شہریار‘صاحبزادہ حسین رضا‘فرخ حبیب‘سجاد حیدر چیمہ سمیت22امیدوار‘ پی پی114میں شیخ اعجاز احمد‘توصیف نواز خاں‘شفیق احمد گجر‘میاں عبدالمنان‘فیض اللہ‘محمد لطیف نذر سمیت27 امیدوار‘پی پی115میں احتشام جاوید‘رانا علی عباس خاں‘اسد معظم‘فیض اللہ‘مزمل سرور ڈوگر‘نجف ضیاء ‘رانا منور خاں‘ شہباز امیر علی‘ذیشان ‘لکی شاہ سمیت35امیدوار‘پی پی116 میں ساجد رحمن‘فقیر حسین ڈوگر‘اسد معظم‘حامد رشید‘رانا سفیان ارشد ایڈووکیٹ‘حسن جاوید‘محبوب عالم سندھو‘میاں ضیاء الرحمن‘محمد ظفر اقبال سمیت 24 امیدوار اور پی پی117میں حمد اسلام‘حامد رشید‘اعجاز احمد‘عمران شیر علی‘کاشف نواز‘محمد اسلام‘حسن مسعود سمیت 36 امیدوارمیدان میں ہیں۔

Related posts