فیصل آباد میں مذہبی جماعتیں صرف سوا6 فیصد ووٹ لے سکیں


فیصل آباد(نیوزلائن)عام انتخابات میں 9قومی اور 20صوبائی حلقوں کیلئے کاسٹ کئے گئے کل 47لاکھ 38ہزار 240میں سے مذہبی جماعتیں صرف3لاکھ 169 ووٹ حاصل کر سکیں۔ 9قومی حلقوں کیلئے کل ڈالے گئے 2306539ووٹوں میں سے مذہبی سیاسی جماعتوں نے 1لاکھ 53ہزار 31ووٹ حاصل کیے۔ عام انتخابات میں تحریک لبیک اسلام نے 5347، تحریک لبیک پاکستان نے 96515، متحدہ مجلس عمل 8915، اللہ اکبر تحریک 37018، سنی اتحاد کونسل 5058اور پاکستان سنی تحریک نے 151ووٹ حاصل کیے جبکہ 20صوبائی حلقوں کیلئے کل کاسٹ کئے گئے 2431701ووٹوں میں سے مذہبی جماعتوں نے صرف 1لاکھ 47ہزار 138 ووٹ حاصل کیے۔ تحریک لبیک اسلام نے 3642، تحریک لبیک پاکستان 88662، متحدہ مجلس عمل 18674، اللہ اکبر تحریک 29311، سنی اتحاد کونسل 2548اور پاکستان سنی تحریک نے 4301ووٹ حاصل کیے۔

Related posts