فیصل آباد کے 31حلقوں سے 774امیدواروں کے کاغذات منظور


فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آباد سے قومی اور صوبائی اسمبلی 31حلقوں سے 774امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں جبکہ 59کاغذات مسترد ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے پی پی 117سے ٹکٹ ہولڈر محمد الیاس انصاری کے کاغذات بھی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دس حلقوں سے 225 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے 16امیدواروں کے کاغذات منظور نہ ہوسکے جبکہ 209 امیدواروں کے کاغذات منظور کرکے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی۔فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کے21حلقوں سے 608 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔ 565 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ 43کے مسترد ہوگئے ۔پی پی 117کے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے علاوہ کسی حلقے سے مسلم لیگ ن ‘ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات مسترد نہیں ہوئے۔ جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما الیاس انصاری کے کاغذات ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد ہوئے ہیں اور کاغذات کی ٹربیونل سے منظوری کے امکانات بھی انتہائی کم ہیں۔

Related posts