ملتان میں شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کی نشست جیت لی


ملتان(نیوزلائن)تحریک انصاف کے مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 156ملتان کی نشست جیت لی ہے۔ انہوں نے اس حلقے میں مجموعی طور پر 93ہزار 497ووٹ حاصل کئے ۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے سعید انصاری رہے انہوں نے 73ہزار 527ووٹ حاصل کئے ۔ اس حلقے میں پیپلزپارٹی نے امیدوار ہی کھڑا نہیں کیا تھا۔ جبکہ اللہ اکبر تحریک کے محمد عبداللہ خان ‘ تحریک لبیک پاکستان محمد اصغر اور پاکستان عوامی راج پارٹی کی صباء فیصل امیدوار تھیں۔ تاہم مرد میدان مخدوم شاہ محمود قریشی رہے۔

Related posts