تحریک انصاف نے سندھ سے امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف نے سندھ میں قومی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 17 حلقوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، سینئر رہنما حلیم عادل شیخ، لیاقت جتوئی، مرکزی رہنما جہانگیر ترین و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ کی 28 قومی و صوبائی نشستوں پر امیدوار نامزد کر دیے گئے۔ سندھ کے کوآرڈینٹر جمال…

Read More

الیکشن کمیشن کی عوام کو انتخابات میں حصہ لینے کی باضابطہ دعوت

اسلام آباد(نیوزلائن) انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر چسپاں کروا دیئے ،عوام کو انتخابات میں حصہ لینے کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ریٹرننگ افسران نے متعلقہ حلقوں کی عوام کو الیکشن 2018 میں حصہ لینے کی باضابطہ دعوت دیدی، اپنے دفاتر کے باہر عوام کی آگاہی کے لیے نوٹس لگا دیئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے حلقوں میں کاغذات نامزدگی کل سے وصول کئے جائیں گے، کاغذات نامزدگی 2 سے 6…

Read More

عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے، دو سے چھ جون تک کاغذات نامزدگی جمع، 14 جون تک سکروٹنی اور 29 جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ ہم نے شیڈول آئین وقانون کے مطابق جاری کیا ہے، الیکشن 25 جولائی 2018ء کو ہی منعقد ہونگے۔ کل ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا…

Read More

انتخابات میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے

لاہور(نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے ، الیکشن کمیشن نے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ…

Read More

نئی حلقہ بندیوں پرملک بھر سے 542 اعتراضات جمع

اسلام آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں پر اعتراجات کی بھرمار ہو گئی ۔ ملک بھر سے 542اعتراضات جمع ہوئے ۔ قومی اسمبلی کے حلقوں کی نسبت صوبائی اسمبلیوں پر اعتراضات زیادہ رہے۔ سب سے زیادہ اعتراضات پنجاب میں ہوئے جبکہ بلوچستان میں سب سے کم اعتراضات جمع کروائے گئے۔ نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات بہت بڑی تعداد میں جمع کروائے گئے ہیں مگر ماہرین ان میں سے بہت بڑی تعداد میں اعتراضات کو قواعد کے مطابق قرار نہیں دے رہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں…

Read More

فیصل آباد کے رائے دہندگان میں سوا تین لاکھ کا اضافہ

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں عوامی رائے دہندگان کی تعداد میں سوا تین لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ گزشتہ الیکشن کے بعد سے پانچ سالوں میں ضلع فیصل آباد میں 327058ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عام انتخابات تک مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ووٹرز کی غیر حتمی فہرست کے مطابق گزشتہ الیکشن میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4082693تھی ۔ جو اب بڑھ کر 4409751ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں کو ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کردیا ہے اور…

Read More

فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل‘ متعدد اپ سیٹ متوقع

فیصل آباد(احمد یٰسین)نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد ضلع اور شہر میں صوبائی اسمبلی کے تمام حلقے تبدیل ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کے 21صوبائی حلقوں میں سے کوئی ایک بھی حلقہ ایسا نہیں ہے جو 2013کے الیکشن کی حلقہ بندیوں کیساتھ 70فیصد تک بھی مماثلت رکھتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد اپ سیٹ ہونے اور کئی برج الٹ جانے کی توقع کی جارہی ہے۔نیوزلائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ حلقوں کے نمبر…

Read More

الیکشن کمیشن نے 284سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی

اسلام آباد(احمد یٰسین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 284سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ان پارٹیوں کو اپیل کا حق دیا گیا تھا مگر کسی ایک بھی جماعت نے اپیل نہیں کی۔ رجسٹریشن منسوخ کی جانیوالی پارٹیوں کو ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کی ااجازت نہیں ہوگی۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لازمی قرار دیا تھا کہ وہ کم از کم اپنے دوہزار ممبران کی فہرست ‘ انکے شناختی کارڈ کی نقول سمیت الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔ ساتھ میں…

Read More