تمام پارٹیوں کے سربراہ ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

اسلام آباد (نیوزلائن)پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان الیکشن 2018 میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے متعدد حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے میدان میں اتریں گے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار، جو ٹکٹ تقسیم کرنے والے پارلیمانی بورڈ میں شامل تھے نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای سندھ میں لاڑکانہ اور کراچی جبکہ خیبر…

Read More

تحریک انصاف نے فیصل آباد سے ٹکٹوں کا اعلان کردیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)تحریک انصاف نے ویسٹ ریجن کے اہم شہر فیصل آباد سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔پی ٹی آئی نے زیادہ تر ٹکٹ ایسے افراد کو دئیے ہیں جو دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر کپتان کے کھلاڑی بنے جبکہ بہت کم تعداد میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور پرانے رہنما ٹکٹ حاصل کر سکے ہیں۔ تحریک انصاف نے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے پہلے حلقے این اے 101 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این غلام رسول ساہی کے صاحبزادے…

Read More

تارکینِ وطن عام انتخابات 2018 میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

اسلام آباد()تارکینِ وطن کی مراد پوری نہ ہوئی، عام انتخابات 2018ء میں بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ تمام کوششوں کے باوجود تارکینِ وطن کے ووٹ کے اقدامات نہ ہو سکے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتا دیا۔ سپریم کورٹ میں تارکینِ وطن ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی جائزے کے مطابق تارکینِ وطن کے لیے ای ووٹنگ منصوبے پر کام نہیں ہو سکتا، لہذا حالیہ عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ آن…

Read More

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ اب کاغذات 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے عام انتخابات 2018ء کے انتخابی شیڈول میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ اب نامزدگی کے کاغذات گیارہ جون تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ پہلے آخری تاریخ آٹھ جون تھی۔…

Read More