پیمرا نے ن لیگ‘ پی ٹی آئی کے الیکشن اشتہار بند کروا دئیے

اسلام آباد(نیوزلائن)انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کی وجہ سے پیمرا نے میڈیا پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے الیکشن مہم کے اشتہارات بند کروا دئیے۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مذکورہ اشتہار کی نشاندہی کرکے اسے فوری بند کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ پیمرا نے مسلم لیگ ن کے تین ‘ تحریک انصاف کے ایک اور پی ایس پی کے ایک اشتہار پر پابندی لگائی ہے اور اسے فور ی بند…

Read More

نازیبا الفاظ : پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن نے نازیبا زبان استعمال کرنے پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔ سپیکر ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کے جوابات بھی مسترد کر دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیسز کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے تاہم ان کے معاون نے جواب جمع کرایا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف کے رہنما شرمناک کام…

Read More

عام انتخابات 2018 کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

اسلام آباد(نیوزلائن) عام انتخابات 2018 کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی، قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، عدالتوں میں زیر التواء حلقوں کے بھی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ لاہور کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے، 55 لاکھ 91 ہزار 3 سو بیلٹ پیپرز آر اوز کے حوالے کئے گئے۔ بیلٹ پیپرز کی تقسیم کا عمل پاک فوج کی نگرانی میں…

Read More

پی پی 114: ن لیگ کی جیت میں توصیف نواز کی رکاوٹ حائل

فیصل آباد(احمد یٰسین) ن لیگی رہنما توصیف نواز خان نے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آ کر پی پی 114 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر شیخ اعجاز احمد کی پوزیشن انتہائی کمزور کردی ہے۔ امپورٹڈ امیدوار کا ٹیگ بھی شیخ اعجاز کیلئے حالات کو مشکل بنانے کا باعث بن رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی 114میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر شیخ اعجاز احمد کو خود ن لیگی دھڑے قبول کرنے کیلئے تیار نہیں…

Read More

این اے 102: طلال کا مستقبل سوالیہ نشان‘ پی پی پی بھی گیم میں موجود

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102میں دلچسپ مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔ اس حلقے سے الیکشن 2013میں کامیاب ہونیوالے سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرطلال بدر چوہدری کا مستقبل توہین عدالت کیس کی وجہ سے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ حلقے میں طلال کے مخدوش مستبقل کی دور دور تک گونج ہے۔توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ محفوظ کرچکی ہے اور قانونی ماہرین امکان ظاہر کررہے ہیں کہ اس میں کم سے کم سزا بھی طلال چوہدری کو…

Read More

الیکشن 2018: فیصل آباد میں پیپلزپارٹی گیم سے آؤٹ نہیں ہوئی

فیصل آباد(احمد یٰسین)الیکشن 2018کے دوران فیصل آباد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت کسی بھی پارٹی کے اکثریت لینے کا مکان نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی بھی گیم سے آؤٹ نہیں ہوئی جبکہ آزاد امیدوار بھی جیتنے کی پوزیشن میں نظر آرہے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق قومی اسمبلی کے دس حلقوں میں کوئی ایک بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔حتمی نتائج تو 25جولائی کی پولنگ کے بعد ہی سامنے آئیں گے تاہم پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کلین سویپ کے دعوے بری طرح فلاپ…

Read More