صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری : چار ستمبر کو پولنگ ہوگی

اسلام آباد(نیوزلائن) صدارتی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے اور 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی ، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی، صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی…

Read More

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو

لاہور(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الہٰی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔ مجموعی طور پر 349 ووٹ کاسٹ کئے گئے، چودھری پرویز الہٰی نے 201 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری اقبال گجر نے 147 ووٹ حاصل کئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔ سبکدوش ہونے والے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے نومنتخب سپیکر چودھری پرویزالہٰی سے حلف لیا۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ارکان نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حق رائے داہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ کے دوران تین بار…

Read More

تحریک انصاف کے محمود خان خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلٰی منتخب

پشاور(نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان کو قائد ایوان منتخب کر لیا گیا۔ محمود خان نے 77 اور مخالف امیدوار میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا، جس کیلئے پی ٹی آئی ارکان کو لابی ٹو اور مخالف ارکان کو لابی ون میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی۔ ارکان کی گنتی کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ محمود خان 73 ووٹ…

Read More

میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے

کوئٹہ(نیوزلائن) میر عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان اسمبلی کا سپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ سپیکر کے انتخاب کے لیے 59 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدِمقابل محمد نواز نے 20 ووٹ لیے، محمد نواز کا تعلق متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) سے تھا۔ میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 15 ویں سپیکر کا حلف اٹھایا، سبکدوش ہونے والی سپیکر راحیلہ درانی نے میر عبدالقدوس بزنجو سے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔ میر عبدالقدوس بزنجو اس سے…

Read More