سکروٹنی میں 2300امیدوار نادہندہ نکلے‘ الیکشن کمیشن کی رپورٹ

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے اسکروٹنی میں اب تک2300 سے زائد امیدوارمختلف اداروں کے نا دہندہ نکلے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی امیدواروں میں سوئی گیس کے نادہندگان کی تعداد 310 ہے جبکہ ایف آئی اے نے122 امیدواروں کےخلاف رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجی ہے۔اسٹیٹ بینک کے383 نادہندگان کی فہرست الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی جبکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے1500 نادہندگان کی فہرست بھجوائی گئی ہے۔

Read More

نواب آف کالا باغ عمران خان کیخلاف الیکشن میں کود پڑے

فیصل آباد(احمد یٰسین)تحریک انصاف کو الوداع کہہ کر نواب آف کالاباغ نواب ملک وحید خا ن نے عمران خان کیخلاف این اے 95میانوالی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اس حلقے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دئیے ہیں تاہم ابھی انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کسی جماعت کی طرف سے میدان میں کودیں گے یا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق نواب آف کالا باغ ملک وحید خان‘ نوابزادہ امیر محمد خان اور عائلہ ملک طویل عرصہ سے…

Read More

لیگی مطالبہ مسترد: فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل اور ن لیگ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ہے۔ نیوزلائن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی اور صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارت داخلہ اور دفاع کے حکام کے علاوہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جی پیزنے شرکت کی۔ اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج…

Read More

جیلوں میں بند قیدی پوسٹل بیلٹ سے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے

فیصل آباد (نیوزلائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جیل میں بندقیدیوں کیلئے بھی ووٹ ڈالنے کا انتظام کر لیا اور جیلوں میں قیدی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ پول کر سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن انتخابی عملہ‘مسلح افواج اور معذور افراد بھی پوسٹل ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔درخواست گزار اپنا نام‘پتہ اور انتخابی فہرست میں اپنا سیرٹیل نمبرلکھ کر الیکشن کمیشن ایکٹ 2017ء کی شق 93کے تحت بیلٹ پیپر کو بند لفافے میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھیجیں گے ووٹ بھیجنے کی آخری تاریخ پندرہ جولائی مقرر کی…

Read More

الیکشن شیڈول میں تبدیلی:پولنگ ڈے کے سوا سب بدل گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے انتخابی شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اب 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں اور اسی روز امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی، اس سے قبل کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 9 جون مقرر کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 10 سے 14 جون رکھا تھا…

Read More

تمام پارٹیوں کے سربراہ ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

اسلام آباد (نیوزلائن)پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان الیکشن 2018 میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے متعدد حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے میدان میں اتریں گے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار، جو ٹکٹ تقسیم کرنے والے پارلیمانی بورڈ میں شامل تھے نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای سندھ میں لاڑکانہ اور کراچی جبکہ خیبر…

Read More

تحریک انصاف نے فیصل آباد سے ٹکٹوں کا اعلان کردیا

فیصل آباد(ندیم جاوید)تحریک انصاف نے ویسٹ ریجن کے اہم شہر فیصل آباد سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔پی ٹی آئی نے زیادہ تر ٹکٹ ایسے افراد کو دئیے ہیں جو دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر کپتان کے کھلاڑی بنے جبکہ بہت کم تعداد میں تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور پرانے رہنما ٹکٹ حاصل کر سکے ہیں۔ تحریک انصاف نے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے پہلے حلقے این اے 101 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این غلام رسول ساہی کے صاحبزادے…

Read More

تارکینِ وطن عام انتخابات 2018 میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

اسلام آباد()تارکینِ وطن کی مراد پوری نہ ہوئی، عام انتخابات 2018ء میں بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ تمام کوششوں کے باوجود تارکینِ وطن کے ووٹ کے اقدامات نہ ہو سکے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتا دیا۔ سپریم کورٹ میں تارکینِ وطن ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی جائزے کے مطابق تارکینِ وطن کے لیے ای ووٹنگ منصوبے پر کام نہیں ہو سکتا، لہذا حالیہ عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ آن…

Read More

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ اب کاغذات 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے عام انتخابات 2018ء کے انتخابی شیڈول میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ اب نامزدگی کے کاغذات گیارہ جون تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ پہلے آخری تاریخ آٹھ جون تھی۔…

Read More

عام انتخابات: درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

فیصل آباد(نیوزلائن)عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند وں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کیلئے ریٹرننگ آفیسرز سے رجوع کرلیا ہے اب تک صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں‘چوہدری احمد نوازرندھاوا‘ احمد شہریار‘ ظفر اقبال ناگرہ‘ ڈاکٹر نثار احمد جٹ‘ راجہ ریاض احمد‘ ملک نواز‘ ریاض ملک‘ احسان مغل‘ رانا محمد افضل‘ افضل ساہی‘ غلام رسول ساہی‘ علی افضل ساہی‘ جنید افضل ساہی‘ ذوالقرنین ساہی‘ عابد رفیق کمبوہ‘ اعجاز ورک‘ میاں عبدالمنان‘ عرفان منان‘ ڈاکٹر محمد یسین‘ مزمل سرور ڈوگر‘ رانا منور‘ عابد ورک‘ جاوید ظفر‘ عتیق الرزاق…

Read More