فیصل آباد شہر میں واحد خاتون امیدوار: مذہبی جماعت کی نمائندہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)خود کو لبرل اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت کہنے والی تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے فیصل آباد سے کسی خاتون کو اپنی نمائندگی کے قابل نہ سمجھا۔ خواتین کیلئے بلند بانگ دعوے کرنیوالی تحریک انصاف بھی صرف زبانی جمع خرچ تک محدود رہی۔پی ٹی آئی ‘ ن لیگ ‘ پیپلزپارٹی نے کسی خاتون کو قومی یا صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے میدان میں نہیں اتارا۔نیوزلائن کے مطابق قومی اسمبلی کے چار اور پنجاب اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر مشتمل فیصل آباد شہر سے الیکشن لڑنے والی واحد…

Read More

فیصل آباد: اپنوں کی شکست کیلئے پی ٹی آئی‘ ن لیگ غیراعلانیہ اتحاد

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 117میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے غیراعلانیہ اتحاد بنا لیا ہے۔ اس اتحاد کو مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں رانا ثناء اللہ ‘ مئیر فیصل آباد رزاق ملک‘ سابق ایم پی اے نواز ملک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور ‘ چوہدری اشفاق اور راجہ ریاض کی حمائت بھی حاصل ہونے کی بات سیاسی حلقوں میں سرگرم ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ…

Read More

پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے مزدوروں کو نظرانداز کیا

فیصل آباد (احمد یٰسین ) پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواران کی نامزدگی میں ملک کے بڑے صنعتی شہر کے مزدور طبقہ کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا پی پی پی نے بھی صرف ایک صوبائی حلقے سے ٹکٹ دے کر مزدور طبقے کا حق ادا کرنے کی کوشش کی۔ تمام صورتحال میں افسوسناک امر یہ ہے کہ کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے حکومت میں آنے کی صورت میں لیبرپالیسی تک کا اعلان تک نہیں کیاگیا۔ تحریک انصاف نے لیبر…

Read More

پی ٹی آئی رہنماعدنان رحمانی کی کروڑوں آمدن : انکم ٹیکس زیرو

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 112سے امیدوار عدنان انور رحمانی پونے سات کروڑ کی رہائشی اور سات کروڑ کی کمرشل پراپرٹی کے مالک‘ساڑھے چار کروڑ روپے کا بزنس ادارہ‘ سوا دو کروڑ روپے نقد تجوری میں موجود ہونے‘ لاکھوں روپے کا بنک بیلنس ‘ کروڑوں روپے کی سالانہ آمدن‘ یورپ اور ایشیائی ممالک کے دوروں اور شاہانہ لائف سٹائل کے باوجود انکم ٹیکس ایک پائی کا ادا نہیں کرتے۔ ایف بی آر نے عدنان انور کی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کا بھانڈا تو بیچ چوراہے پھوڑا…

Read More

این اے 105: پی ٹی آئی امیدواررانا آصف توصیف نااہل قرار

فیصل آباد (نیوزلائن) لاہورہائی کورٹ نے این اے 105سے تحریک انصاف کے امیدوار رانا آصف توصیف کو نااہل قرار دیدیا اور کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد حنیف جٹ کی درخواست پر فیصلہ دیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ رانا آصف توصیف نے کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے ظاہر نہیں کئے جس میں اپنے اور بیوی کے نام پر لئے گئے قرضوں کا ذکر نہ ہے بیوی بنک ڈیفالٹر ہے۔ جبکہ آصف توصیف نے…

Read More

مخصوص نشستوں کی جنگ: پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی بغاوت

فیصل آباد(ندیم شہزاد)ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف فیصل آباد میں بغاوت کے شعلوں ابھی سرد بھی نہ ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی مخصوص نشستوں پر نامزدگیوں کے معاملے پر جنگ چھڑ گئی ہے اور نظر انداز کی گئی خواتین رہنماؤں نے بغاوت کا علم بلند کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین امیدواروں کی ترجیحی نشستوں کی لسٹ نے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں پھوٹ ڈال دی ہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی…

Read More

ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

فیصل آباد کی کروڑ پتی فیملی کے اہم چشم و چراغ کنگلے نکلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی سیاست اور ٹرانسپورٹ بزنس پر چھائی ہوئی نذیر فیملی کے اہم چشم و چراغ اور نذیر فیملی کی طرف سے سیاسی میدان میں اتارے گئے نئے امیدوارکی سالانہ آمدن اتنی بھی نہیں نکلی کہ اس پر ٹیکس ہی لگ سکے۔ فیصل آباد کے تین حلقوں سے امیدوار بننے والے نذیر فیملی کا یہ اہم چشم و چراغ الیکشن کیسے لڑے گا اس بارے وہ خود بھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سابق ایم این اے چوہدری نذیر کا نام فیصل آباد کی…

Read More