کوئی سیاسی جماعت تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے نہ کرسکی

اسلام آباد(حامد یٰسین)الیکشن 2018میں کوئی سیاسی جماعت ملک بھر کے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی ‘ ن لیگ‘ پی پی پی سمیت کسی بھی جماعت کو تمام حلقوں سے امیدوار میسر نہ آئے۔ سب سے زیادہ امیدوار تحریک انصاف نے میدان میں اتارے جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی رہی۔ نیوزلائن کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی نے ملک کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے نہیں کئے۔ الیکشن 2018میں ملک بھر کے 844حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 272‘ پنجاب اسمبلی…

Read More

الیکشن 2018: 302خواتین امیدوار‘ سب سے زیادہ پی پی پی کی

اسلام آباد(حامد یٰسین)عام انتخابات 2018میں جنرل نشستوں پر مجموعی طور 302خواتین حصہ لے رہی ہیں اور خواتین امیدواروں کو سب سے زیادہ ٹکٹ پیپلزپارٹی نے دئیے ہیں۔ دوسرے نمبر تحریک انصاف ‘ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن جبکہ چوتھے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان اور متحدہ مجلس عمل رہیں۔ تحریک اللہ اکبرنے بھی خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والی 107پارٹیوں میں سے 48نے خواتین کو ٹکٹ دئیے جبکہ 59جماعتوں نے کسی خاتون امیدوار کو اپنا ٹکٹ دینے کے قابل نہیں سمجھا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

نگران کسی کی انتخابی مہم میں رکاوٹ نہ بنیں:الیکشن کمیشن کی واررنگ

اسلام آباد (نیوزلائن) چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو وارننگ دی ہے کہ حکومت کسی کی الیکشن مہم میں رخنہ نہ ڈالے اور نہ ہی کسی کو ڈالنے دے ٗ ہر سیاسی پارٹی اور امیدوار کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہونی چاہیے ۔ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ میڈیا میں ایسی رپورٹس آرہی ہیں کہ بعض سیاسی جماعتیں الزام لگارہی ہیں کہ ان کے ورکرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اسی تناظر میں چیف الیکشن کمشنر نے…

Read More

الیکشن کمیشن کا 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے یہ اعلان آئین کے آرٹیکل 218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 اور 8 ’سی‘ کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 25 جولائی کو عام تعطیل کا مقصد عوام کو ووٹ کاسٹ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے چاروں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں…

Read More

نازیبا مہم چلانے والی جماعتوں کیخلاف کارووائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزلائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تشہیری مہم میں مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نازیبا اور غلط الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں ، ایسے اشتہار چلانے والے چینلز کو نوٹس جاری کئے جائیں۔جمعرات کو الیکٹرونک میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کے معاملے پرا علی سطحی اجلاس میں چیئرمین پیمرا ودیگر حکام نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے برخلاف…

Read More

پی ٹی آئی کے ٹی وی اشتہارات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلوں پر تحریک انصاف کے اشتہارات کو میڈیا کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کیخلاف توہین آمیز زبان کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کوارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ بات الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آئی ہے…

Read More

مسلسل شکایات پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا

اسلام آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے تمام بلدیاتی نمائندو ں کو معطل کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بلدیاتی نمائندوں کے انتخابی سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے بلدیاتی نمائندوں کو کام سے روک دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل‘ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ڈسٹرکٹ، تحصیل…

Read More

الیکشن ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ حساس ادارے بھی کریں گے

فیصل آباد (نیوزلائن) الیکشن 2018کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کیلئے حساس ادرے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ حساس ادارے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور دن بدن الیکشن کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے رپورٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سول اور ملٹری حساس ادارے 25 جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف ایکشن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حدود میں…

Read More

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے گرمیوں میں ووٹرز کی سہولت کیلئے عام انتخابات کیلئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا، اب 25 جولائی کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 کیلئے 25 جولائی کو اب ووٹرز صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ اعلامئے کے مطابق پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مقصد ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ یاد رہے پاکستان تحریکِ انصاف…

Read More

الیکشن 2018کا پہلا رزلٹ: پیپلزپارٹی کے شبیربجارانی کامیاب

کراچی(نیوزلائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شبیر بجارانی بلا مقابلہ رکن سندھ اسمبلی کامیاب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے پہلے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شبیر بجارانی پی ایس 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔ یاد رہے چند روز قبل میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے شبیر بجارانی نے پیپلز پارٹی سے راہیں الگ کرلیں لیکن پھر مراد علی شاہ اور دیگر ان کو منالیا تھا۔ بجارانی خاندان 48 سال سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ الیکشن کمیشن نے شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح…

Read More