پنجاب میں حکومت کیلئے نمبر گیم پوری ہے‘ ن لیگ

چنیوٹ (نیوزلائن) پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ تعداد ہے ۔ نمبر گیم ہم پوری کرچکے ہیں۔ ہمارے پاس پی ٹی آئی سے زیادہ اکثریت ہے ۔ یہ کہناہے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا۔ چنیوٹ میں نو منتخب امیدواروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے اکثریت کے طور پر مسلم لیگ ن کو ہی اپنی پارٹی قرار دیا ہے ، جوڑ توڑ کے ذریعے سے اکثریت بناناجمہوری اصولوں کے خلاف بات ہے ،…

Read More

خیبر پختونخواہ کے 2قومی حلقوں کا الیکشن دوبارہ کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن) خواتین کے کم ووٹوں کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں دوبارہ الیکشن ہوں گے، این اے 10 شانگلہ اور این اے 48 شمالی وزیرستان میں خواتین کے 10 فیصد ووٹوں کی شرط پوری نہیں ہوسکی تھی۔ نیوزلائن کے مطابق خواتین کے ووٹ کم کاسٹ ہونے پر الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ الیکشن ایکٹ کے تحت کاسٹ کیے گئے ووٹوں میں خواتین…

Read More

جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو سزا ہو سکتی ہے ٗ سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا تو انھیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابریعقوب نے کہا کہ پہلے بیلٹ پیپر کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہنگا کاغذ استعمال ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ انتخابات میں سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت میں ہوئے ہیں اور وزارت خزانہ نے پاک فوج کو سیکیورٹی کی مد میں…

Read More

نتائج کے حوالے سے شکایات پر تحقیقات کریں گے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نتائج پر متعدد سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے بعد وضاحت کی ہے کہ شکایات پر تحقیقات کی جائے گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری بابریعقوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ جن پولنگ اسٹیشن پر انتخابات کے حوالے سے شکایات ہیں، وہاں نتائج کو چیک کیا جائے گا۔محمد یعقوب نے کہا کہ جہاں جہاں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، وہاں معاملات کو چیک کیا جا رہا ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنز پر جو امیدوار ہار…

Read More

خوفناک دھاندلی ہوئی: آٹھ بڑی جماعتوں نے نتائج مسترد کردئیے

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن ‘ پیپلزپارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت ملک کی آٹھ بڑی جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی اور بے قاعدگیوں بارے آواز بلند کردی ہے۔ ملک کی آٹھ بڑی جماعتوں نے خوفناک دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ دھاندلی کا الزام عائد کرنیوالی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مخصوص پارٹی کے لوگوں کو خفیہ طریقے سے جتوانے کیلئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہیں۔ پولنگ ایجنٹوں کو بغیر نتائج دئیے پولنگ سٹیشنوں سے نکالا جا رہا ہے ۔…

Read More

فیصل آباد :عابد شیر علی کا خاتون پریزائیڈنگ افسر سے جھگڑا

فیصل آباد (نیوزلائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پولنگ سٹیشن پر خاتون پریزائیڈنگ افسر سے جھڑپ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 108 کے پولنگ سٹیشن پر ایک خاتون ووٹر نے شکایت کی کہ پریزائیڈنگ افسر اسے ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دے رہی جس پر سابق وزیر مملکت نے پریزائیڈنگ افسر سے بحث شروع کر دی کہ وہ مسلم لیگ ن کی خاتون ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہیں۔ پریزائیڈنگ افسر کا موقف تھا کہ خاتون…

Read More

میڈیا 7بجے سے پہلے نتائج کا اعلان نہیں کرسکتا: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزلائن) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت ہی رزلٹ ارسال کریں گے، انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت چھ بجے تک ہے، میڈیا 7 بجے تک رزلٹ کا اعلان نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ایس سروس کو ڈیڑھ کروڑ لوگ استعمال کر…

Read More

پانچ سال کیلئے حکمرانوں کے چناؤ کیلئے ملک بھر میں پولنگ شروع

اسلام آباد(نیوزلائن)ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کے 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹرز اگلے پانچ سال کیلئے اپنے حکمرانوں کا چناؤ کرنے کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ کا آغاز پرامن طریقے سے ہوا اور ملک میں کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ قومی اسمبلی کی 270اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 570نشستوں کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 103اور این اے 60میں الیکشن ملتوی کیا جا چکا ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 6نشستوں پر الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔ سندھ…

Read More

انتخابی مہم کا وقت ختم: الیکشن 2018ء کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

لاہور(نیوزلائن) اگلی حکومت کون بنائے گا؟ وزارتِ عظمیٰ کس کےحصے آئے گی؟ عوام کا فیصلہ ایک دن بعد، انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا، خلاف ورزی پر سزا ہو گی، پچیس جولائی کو پولنگ صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ملک بھر میں چار لاکھ پولیس اہلکار اور تین لاکھ 70 ہزار فوجی تعینات ہوں گے۔ کون بنے گا وزیرِاعظم پاکستان؟ عوام نے فیصلہ محفوظ کر لیا، پچیس جولائی کو ووٹ ڈال کر سنا دیں گے۔ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آخری روز عروج پر…

Read More

عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن کیلئے نااہل: درخواست دائر

اسلام آباد (نیوزلائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔ یہ درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب بلوچ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، انہوں نے سیتا وائٹ کے حوالے سے اپنی بیٹی ٹیریان کے بارے میں جھوٹ بولا، وہ بیرونِ ملک اسے اپنی بیٹی تسلیم کر چکے ہیں لیکن پاکستان…

Read More