این اے 103:پی پی پی کے شہادت بلوچ کو شکست دینا انتہائی مشکل

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103میں انتہائی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن ‘ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں’’کلوزفائیٹ‘‘دیکھنے میں آسکتی ہے۔تاہم پی پی پی کے شہادت علی خاں بوچ کو شکست دینا مخالفین کیلئے انتہائی مشکل ہوگا۔ پنجاب کے دوسرے متعدد حلقوں کی نسبت اس حلقے میں پیپلزپارٹی کا امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہے۔ این اے 103فیصل آباد iiiتاندلیانوالہ‘ ستیانہ‘ پنڈی شیخ موسیٰ‘ روڈالہ‘ گڑھ فتح شاہ‘ کیلیانوالہ‘ رحمے شاہ‘ کنجوانی اور تاریخی علاقہ سابقہ ریاست جھامرہ…

Read More

حافظ آباد:پی ٹی آئی کیلئے تحریک لبیک بڑا خطرہ بن گئی

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آباد کے نواحی ضلع حافظ آباد میں تحریک لبیک تینوں بڑی جماعتوں کیلئے خطرے کا نشان بنی ہوئی ہے مگر سب سے بڑا خطرہ تحریک انصاف کیلئے ثابت ہورہی ہے۔ تحریک انصاف کا پرچم تھام کر میدان میں اترنے والی حافظ آباد کی بھٹی فیملی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔ ایک پی ٹی آئی جبکہ دوسرا تحریک لبیک کے ٹکٹ پر ایکشن میں کود چکا ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت تحریک لبیک پاکستان حافظ آباد میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں سمجھی…

Read More

فیصل آباد شہر میں واحد خاتون امیدوار: مذہبی جماعت کی نمائندہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)خود کو لبرل اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت کہنے والی تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں نے فیصل آباد سے کسی خاتون کو اپنی نمائندگی کے قابل نہ سمجھا۔ خواتین کیلئے بلند بانگ دعوے کرنیوالی تحریک انصاف بھی صرف زبانی جمع خرچ تک محدود رہی۔پی ٹی آئی ‘ ن لیگ ‘ پیپلزپارٹی نے کسی خاتون کو قومی یا صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے میدان میں نہیں اتارا۔نیوزلائن کے مطابق قومی اسمبلی کے چار اور پنجاب اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر مشتمل فیصل آباد شہر سے الیکشن لڑنے والی واحد…

Read More

نگران کسی کی انتخابی مہم میں رکاوٹ نہ بنیں:الیکشن کمیشن کی واررنگ

اسلام آباد (نیوزلائن) چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو وارننگ دی ہے کہ حکومت کسی کی الیکشن مہم میں رخنہ نہ ڈالے اور نہ ہی کسی کو ڈالنے دے ٗ ہر سیاسی پارٹی اور امیدوار کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہونی چاہیے ۔ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ میڈیا میں ایسی رپورٹس آرہی ہیں کہ بعض سیاسی جماعتیں الزام لگارہی ہیں کہ ان کے ورکرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اسی تناظر میں چیف الیکشن کمشنر نے…

Read More

الیکشن کمیشن کا 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے یہ اعلان آئین کے آرٹیکل 218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 اور 8 ’سی‘ کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 25 جولائی کو عام تعطیل کا مقصد عوام کو ووٹ کاسٹ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے چاروں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں…

Read More

پی ٹی آئی کے ٹی وی اشتہارات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلوں پر تحریک انصاف کے اشتہارات کو میڈیا کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کیخلاف توہین آمیز زبان کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کوارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ بات الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آئی ہے…

Read More

مسلسل شکایات پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا

اسلام آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے تمام بلدیاتی نمائندو ں کو معطل کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بلدیاتی نمائندوں کے انتخابی سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے بلدیاتی نمائندوں کو کام سے روک دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل‘ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ڈسٹرکٹ، تحصیل…

Read More

این اے 105: پی ٹی آئی امیدواررانا آصف توصیف نااہل قرار

فیصل آباد (نیوزلائن) لاہورہائی کورٹ نے این اے 105سے تحریک انصاف کے امیدوار رانا آصف توصیف کو نااہل قرار دیدیا اور کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد حنیف جٹ کی درخواست پر فیصلہ دیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ رانا آصف توصیف نے کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے ظاہر نہیں کئے جس میں اپنے اور بیوی کے نام پر لئے گئے قرضوں کا ذکر نہ ہے بیوی بنک ڈیفالٹر ہے۔ جبکہ آصف توصیف نے…

Read More

الیکشن ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ حساس ادارے بھی کریں گے

فیصل آباد (نیوزلائن) الیکشن 2018کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کیلئے حساس ادرے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ حساس ادارے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور دن بدن الیکشن کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے رپورٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سول اور ملٹری حساس ادارے 25 جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں امیدواروں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف ایکشن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حدود میں…

Read More

انتخابی مہم کے دوران گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا‘آر پی او

فیصل آباد(نیوزلائن)آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم یا پولنگ کے روز کسی قسم کی غنڈہ گردی یا بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی۔اگر کسی نے فائرنگ کی تو گولی کا جواب گولی سے دیا جائیگا۔پولیس کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد پولیس کے ’’پسندیدہ ‘‘صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کسی سیاسی جماعت کو پولیس کی طرف…

Read More