جرم ثابت ہونے پر عمران خان کو سزا ہو سکتی ہے ٗ سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا تو انھیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابریعقوب نے کہا کہ پہلے بیلٹ پیپر کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہنگا کاغذ استعمال ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ انتخابات میں سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت میں ہوئے ہیں اور وزارت خزانہ نے پاک فوج کو سیکیورٹی کی مد میں…

Read More

عمران خان نے ووٹ کی سیکریسی اوپن کردی: سزائے قید کا امکان

فیصل آباد(ندیم جاوید)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ووٹ کی سیکریسی اوپن کردی۔ قوانین کی رو سے انہیں دو سال سزائے قید ہو سکتی ہے۔ پولنگ عملہ اور الیکشن کمیشن خود بھی اس کا نوٹس لے سکتا ہے جبکہ کوئی بھی پاکستانی عمران خان کے اس عمل کیخلاف عدالت سے رجوع کرکے انہیں سزا دلوانے کی کارروائی کرسکتا ہے۔نیوزلائن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں این اے 53میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے ووٹ کے…

Read More

عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن کیلئے نااہل: درخواست دائر

اسلام آباد (نیوزلائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔ یہ درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب بلوچ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، انہوں نے سیتا وائٹ کے حوالے سے اپنی بیٹی ٹیریان کے بارے میں جھوٹ بولا، وہ بیرونِ ملک اسے اپنی بیٹی تسلیم کر چکے ہیں لیکن پاکستان…

Read More

فیصل آباد: اپنوں کی شکست کیلئے پی ٹی آئی‘ ن لیگ غیراعلانیہ اتحاد

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 117میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے غیراعلانیہ اتحاد بنا لیا ہے۔ اس اتحاد کو مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں رانا ثناء اللہ ‘ مئیر فیصل آباد رزاق ملک‘ سابق ایم پی اے نواز ملک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور ‘ چوہدری اشفاق اور راجہ ریاض کی حمائت بھی حاصل ہونے کی بات سیاسی حلقوں میں سرگرم ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ…

Read More

نازیبا مہم چلانے والی جماعتوں کیخلاف کارووائی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزلائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تشہیری مہم میں مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نازیبا اور غلط الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں ، ایسے اشتہار چلانے والے چینلز کو نوٹس جاری کئے جائیں۔جمعرات کو الیکٹرونک میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات کے معاملے پرا علی سطحی اجلاس میں چیئرمین پیمرا ودیگر حکام نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے برخلاف…

Read More

این اے 131:عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونیکا حکم

لاہور(نیوزلائن)این اے 131 سے کاغذات نامزدگی اعتراض کے معاملے پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے، ریٹرننگ افسرکا کہنا ہے تمام امیدواروں کو میں نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے عمران خان کو بھی آنا ہوگا۔ حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ آر او کا کہنا ہے تمام امیدواروں کو میں نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا عمران خان کو بھی آنا ہوگا، امیدواروں کی جانچ پڑتال…

Read More

نواب آف کالا باغ عمران خان کیخلاف الیکشن میں کود پڑے

فیصل آباد(احمد یٰسین)تحریک انصاف کو الوداع کہہ کر نواب آف کالاباغ نواب ملک وحید خا ن نے عمران خان کیخلاف این اے 95میانوالی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اس حلقے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دئیے ہیں تاہم ابھی انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کسی جماعت کی طرف سے میدان میں کودیں گے یا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق نواب آف کالا باغ ملک وحید خان‘ نوابزادہ امیر محمد خان اور عائلہ ملک طویل عرصہ سے…

Read More