الیکشن کمیشن نے 25 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا

اسلام آباد(حامدیٰسین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم عمران خان کا تین حلقوں سے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے‘ سابق سپیکر ایاز صادق اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پرویز خٹک کے بھی مشروط نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ عمران خان کے دو حلقوں سمیت قومی اسمبلی کے 9اور صوبائی اسمبلیوں کے 16حلقوں کے نوٹیفکیشن روک لئے گئے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ اور سرکاری نتیجہ اعلان کردیا ہے۔…

Read More

اصل میدان پنجاب میں لگے گا: پی ٹی آئی کو اکثریت ملنے کی توقع

اسلام آباد(حامد یٰسین)عام انتخابات 2018کا اصل میدان پنجاب میں لگے گا۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن اتنی مضبوط نظر نہیں آرہی جبکہ طاقتور حلقوں کی طرف سے بھی پی پی پی کو پیغام دیاجارہا ہے کہ وہ پنجاب سے دور رہے۔ انتخابی دنگل کے اصل مقابلے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این میں ہوں گے اور توقع ہے کہ پی ٹی آئی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ نیوزلائن کے مطابق بلوچستان میں چوں چوں کا مربہ ہی رہے گا۔قومی اسمبلی کے بلوچستان کے حلقوں میں قومی سطح…

Read More

الیکشن 2018:عوام کے مسائل امیدواروں کی نظروں سے اوجھل

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد سے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں نے چار سو سے زائد امیدواروں نے انتخابی مہم کے دوران عوامی مسائل او ر اپنی پارٹیوں کے منشور کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے ۔ عام آدمی کے مسائل اور شہر کی ترقی کیلئے اقدامات پر فوکس کرنے کی بجائے زبانی جمع خرچ اور عوام کاسیاسی بحث میں الجھایا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دس حلقوں سے 112۱ور پنجاب اسمبلی کے 21حلقوں سے 329امیدوار حصہ لے رہے…

Read More

کوئی سیاسی جماعت تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے نہ کرسکی

اسلام آباد(حامد یٰسین)الیکشن 2018میں کوئی سیاسی جماعت ملک بھر کے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی ‘ ن لیگ‘ پی پی پی سمیت کسی بھی جماعت کو تمام حلقوں سے امیدوار میسر نہ آئے۔ سب سے زیادہ امیدوار تحریک انصاف نے میدان میں اتارے جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی رہی۔ نیوزلائن کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی نے ملک کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے نہیں کئے۔ الیکشن 2018میں ملک بھر کے 844حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 272‘ پنجاب اسمبلی…

Read More

الیکشن 2018: 302خواتین امیدوار‘ سب سے زیادہ پی پی پی کی

اسلام آباد(حامد یٰسین)عام انتخابات 2018میں جنرل نشستوں پر مجموعی طور 302خواتین حصہ لے رہی ہیں اور خواتین امیدواروں کو سب سے زیادہ ٹکٹ پیپلزپارٹی نے دئیے ہیں۔ دوسرے نمبر تحریک انصاف ‘ تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن جبکہ چوتھے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان اور متحدہ مجلس عمل رہیں۔ تحریک اللہ اکبرنے بھی خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والی 107پارٹیوں میں سے 48نے خواتین کو ٹکٹ دئیے جبکہ 59جماعتوں نے کسی خاتون امیدوار کو اپنا ٹکٹ دینے کے قابل نہیں سمجھا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

تمام سیاسی جماعتیں خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹ دینے کی پابند

فیصل آباد(احمد یٰسین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو پابند کیا ہے کہ وہ جنرل سیٹوں پرخواتین کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں۔ خواتین کے ووٹ کاسٹ کروانے کی کوشش کریں اور مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل سیٹوں پر اپنی ٹکٹوں میں سے خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹیں لازمی دیں۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدائت کی ہے کہ جنرل سیٹوں پر اپنے امیدوار نامزد کرتے ہوئے یقینی بنائیں کہ ہر اسمبلی کی جنرل سیٹوں کیلئے ان…

Read More