بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی عمل سے دور رپنے کا حکم نامہ جاری

فیصل آباد (نیوزلائن)بلدیاتی نمائندوں کی ہٹ دھرمی کے باعث الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں پنجاب حکومت کو بلدیاتی نمائندوں کیلئے انتخابی عمل سے دور رہنے کا حکم نامہ جاری کرنا پڑا۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017میں واضح الفاظ میں تحریر کیا گیا ہے کہ کونسلر سے لے کر ضلع کونسل کے چیئرمین اور میئرز تک کوئی بلدیاتی نمائندہ عام انتخابات میں ووٹر کے علاوہ کسی حیثیت میں حصہ نہیں لے سکتا۔بلدیاتی نمائندے استعفیٰ دئیے بغیر قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں امیدوار نہیں بن سکتے۔…

Read More

ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

انتخابی مہم میں عدلیہ‘فوج‘الیکشن کمیشن کیخلاف بولنا ممنوع

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، پولنگ ایجنٹس کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنے کے پابند ہوں گے، کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار نظریہ پاکستان اور قومی سالمیت کے خلاف خیالات کا اظہار نہیں کر سکتا، جبکہ کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف خیالات کا اظہار نہیں کرے گا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس الیکشن کمیشن کی ہدایات پر…

Read More

ٹوبہ: تینوں بڑی جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات منظور

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوزلائن)فیصل آبادڈویژن کے اہم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی ‘ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد این اے 112کے ریٹرننگ آفیسر نعیم عامرنے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد اشفاق‘مسلم لیگ(ن)کے جنیدانوار‘پیپلزپارٹی کی نیلم جبارچوہدری‘ نیشنل مسلم لیگ کے عامرگھمن، ایم ایم اے کے ارشدجاوید سمیت آزاد امیدواروں ثوبیہ جنید، انوارالحق، ذوالفقار علی زلفی، میاں عمر اشفاق، ذوالفقار علی ناصرطارق انور، اصلاح الدین، فرقان جمیل،…

Read More

فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے10حلقوں سے 209امیدوار

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے دس حلقوں سے 209امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے کسی بھی حلقے سے مسلم لیگ ن ‘ پی ٹی آئی ‘ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے کاغذات مسترد نہیں ہوئے ۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دس حلقوں سے 225 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے 16امیدواروں کے کاغذات منظور نہ ہوسکے جبکہ 209 امیدواروں کے کاغذات منظور کرکے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی۔الیکشن کمیشن…

Read More

فیصل آباد کے 31حلقوں سے 774امیدواروں کے کاغذات منظور

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آباد سے قومی اور صوبائی اسمبلی 31حلقوں سے 774امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں جبکہ 59کاغذات مسترد ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے پی پی 117سے ٹکٹ ہولڈر محمد الیاس انصاری کے کاغذات بھی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دس حلقوں سے 225 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے 16امیدواروں کے کاغذات منظور نہ ہوسکے جبکہ 209 امیدواروں کے کاغذات منظور کرکے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی۔فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی…

Read More

این اے 131:عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونیکا حکم

لاہور(نیوزلائن)این اے 131 سے کاغذات نامزدگی اعتراض کے معاملے پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے، ریٹرننگ افسرکا کہنا ہے تمام امیدواروں کو میں نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے عمران خان کو بھی آنا ہوگا۔ حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ آر او کا کہنا ہے تمام امیدواروں کو میں نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا عمران خان کو بھی آنا ہوگا، امیدواروں کی جانچ پڑتال…

Read More

انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر پچاس بلدیاتی نمائندے نااہل

فیصل آباد(احمد یٰسین)انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کیخلاف پارٹی ٹکٹ کی مہم چلانے والے یوسی چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر میونسپل کارپوریشن کے ممبر نااہل ہونے کا امکان ہے۔ ان بلدیاتی رہنماؤں کو نااہل کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ قواعد کی رو سے کوئی بلدیاتی نمائندہ الیکشن عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔ وہ کسی امیدوار کے حق میں یا مخالفت میں…

Read More

ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم، امیدواروں کی سکروٹنی دوبارہ شروع

اسلام آباد(نیوزلائن)ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کی عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے ملک بھر میں امیدواروں کی سکروٹنی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران نے کل تک تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرنی ہے۔ الیکشن کمیشن سکروٹنی سیل نے ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کی تفصیلات فراہم کر دی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سے 11 فیصد امیدوار نادہندہ ہیں، ریٹرننگ افسران کو 122 امیدواروں کی دوہری شہریت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ، اسی طرح پی ٹی…

Read More

لیگی مطالبہ مسترد: فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل اور ن لیگ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ہے۔ نیوزلائن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی اور صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارت داخلہ اور دفاع کے حکام کے علاوہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جی پیزنے شرکت کی۔ اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج…

Read More