جیلوں میں بند قیدی پوسٹل بیلٹ سے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے

فیصل آباد (نیوزلائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جیل میں بندقیدیوں کیلئے بھی ووٹ ڈالنے کا انتظام کر لیا اور جیلوں میں قیدی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ پول کر سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن انتخابی عملہ‘مسلح افواج اور معذور افراد بھی پوسٹل ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔درخواست گزار اپنا نام‘پتہ اور انتخابی فہرست میں اپنا سیرٹیل نمبرلکھ کر الیکشن کمیشن ایکٹ 2017ء کی شق 93کے تحت بیلٹ پیپر کو بند لفافے میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھیجیں گے ووٹ بھیجنے کی آخری تاریخ پندرہ جولائی مقرر کی…

Read More

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ اب کاغذات 11 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے عام انتخابات 2018ء کے انتخابی شیڈول میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ اب نامزدگی کے کاغذات گیارہ جون تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ پہلے آخری تاریخ آٹھ جون تھی۔…

Read More

بلاول بھٹو کاچنیوٹ سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چنیوٹ (نیوزلائن) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں الیکشن کو دلچسپ بنا دیا ہے۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو فیصل آباد سے ملحقہ ضلع چنیوٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔چنیوٹ شہر اور چنیوٹ کے فیصل آباد سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100سے بلاول بھٹو کے لئے کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر حسن مرتضیٰ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے حاصل کئے ۔ بلاول بھٹو کے امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اس حلقے سے حسن مرتضیٰ خود پی…

Read More

الیکشن کمیشن نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کر دیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوزلائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کردیں،چندروزقبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردے دیا تھا،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری ریاض الحق نے حلقہ این اے 113کے دیہاتوں کونکال کراین اے 112میں شامل کرنے پررٹ دائرکی تھی،بیان کیا جاتاہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 113کمالیہ سے 10دیہاتوں کو این اے 112ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شامل کیا تھا جس پرپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ریاض الحق نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف…

Read More

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد وقتی طور پر روک دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی کا کام الیکشن کمیشن کے اگلے حکم تک روک دیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دیا جانا بتایا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کو ہدائت جاری کردی ہے کہ انتخابی شیڈول پر عملدرآماد روک دیا جائے۔ ایسا ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ…

Read More

لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیدئیے

لاہور(نیوزلائن)عام انتخابات کی تیاریوں کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذاتِ نامزدگی کالعدم کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ نئے کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کئے جائیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے آئینی ماہر سعد رسول کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔…

Read More