فیصل آباد :عابد شیر علی کا خاتون پریزائیڈنگ افسر سے جھگڑا

فیصل آباد (نیوزلائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پولنگ سٹیشن پر خاتون پریزائیڈنگ افسر سے جھڑپ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 108 کے پولنگ سٹیشن پر ایک خاتون ووٹر نے شکایت کی کہ پریزائیڈنگ افسر اسے ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دے رہی جس پر سابق وزیر مملکت نے پریزائیڈنگ افسر سے بحث شروع کر دی کہ وہ مسلم لیگ ن کی خاتون ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہیں۔ پریزائیڈنگ افسر کا موقف تھا کہ خاتون…

Read More

اصل میدان پنجاب میں لگے گا: پی ٹی آئی کو اکثریت ملنے کی توقع

اسلام آباد(حامد یٰسین)عام انتخابات 2018کا اصل میدان پنجاب میں لگے گا۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن اتنی مضبوط نظر نہیں آرہی جبکہ طاقتور حلقوں کی طرف سے بھی پی پی پی کو پیغام دیاجارہا ہے کہ وہ پنجاب سے دور رہے۔ انتخابی دنگل کے اصل مقابلے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این میں ہوں گے اور توقع ہے کہ پی ٹی آئی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ نیوزلائن کے مطابق بلوچستان میں چوں چوں کا مربہ ہی رہے گا۔قومی اسمبلی کے بلوچستان کے حلقوں میں قومی سطح…

Read More

پیمرا نے ن لیگ‘ پی ٹی آئی کے الیکشن اشتہار بند کروا دئیے

اسلام آباد(نیوزلائن)انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کی وجہ سے پیمرا نے میڈیا پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے الیکشن مہم کے اشتہارات بند کروا دئیے۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مذکورہ اشتہار کی نشاندہی کرکے اسے فوری بند کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ پیمرا نے مسلم لیگ ن کے تین ‘ تحریک انصاف کے ایک اور پی ایس پی کے ایک اشتہار پر پابندی لگائی ہے اور اسے فور ی بند…

Read More

عام انتخابات 2018 کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

اسلام آباد(نیوزلائن) عام انتخابات 2018 کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی، قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، عدالتوں میں زیر التواء حلقوں کے بھی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ لاہور کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے، 55 لاکھ 91 ہزار 3 سو بیلٹ پیپرز آر اوز کے حوالے کئے گئے۔ بیلٹ پیپرز کی تقسیم کا عمل پاک فوج کی نگرانی میں…

Read More

پی پی 114: ن لیگ کی جیت میں توصیف نواز کی رکاوٹ حائل

فیصل آباد(احمد یٰسین) ن لیگی رہنما توصیف نواز خان نے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آ کر پی پی 114 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر شیخ اعجاز احمد کی پوزیشن انتہائی کمزور کردی ہے۔ امپورٹڈ امیدوار کا ٹیگ بھی شیخ اعجاز کیلئے حالات کو مشکل بنانے کا باعث بن رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی 114میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر شیخ اعجاز احمد کو خود ن لیگی دھڑے قبول کرنے کیلئے تیار نہیں…

Read More

این اے 102: طلال کا مستقبل سوالیہ نشان‘ پی پی پی بھی گیم میں موجود

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102میں دلچسپ مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔ اس حلقے سے الیکشن 2013میں کامیاب ہونیوالے سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرطلال بدر چوہدری کا مستقبل توہین عدالت کیس کی وجہ سے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ حلقے میں طلال کے مخدوش مستبقل کی دور دور تک گونج ہے۔توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ محفوظ کرچکی ہے اور قانونی ماہرین امکان ظاہر کررہے ہیں کہ اس میں کم سے کم سزا بھی طلال چوہدری کو…

Read More

الیکشن کمیشن کا 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے یہ اعلان آئین کے آرٹیکل 218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 اور 8 ’سی‘ کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 25 جولائی کو عام تعطیل کا مقصد عوام کو ووٹ کاسٹ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے چاروں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں…

Read More

مخصوص نشستوں کی جنگ: پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی بغاوت

فیصل آباد(ندیم شہزاد)ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف فیصل آباد میں بغاوت کے شعلوں ابھی سرد بھی نہ ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی مخصوص نشستوں پر نامزدگیوں کے معاملے پر جنگ چھڑ گئی ہے اور نظر انداز کی گئی خواتین رہنماؤں نے بغاوت کا علم بلند کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین امیدواروں کی ترجیحی نشستوں کی لسٹ نے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں پھوٹ ڈال دی ہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی…

Read More

فیصل آباد کی کروڑ پتی فیملی کے اہم چشم و چراغ کنگلے نکلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی سیاست اور ٹرانسپورٹ بزنس پر چھائی ہوئی نذیر فیملی کے اہم چشم و چراغ اور نذیر فیملی کی طرف سے سیاسی میدان میں اتارے گئے نئے امیدوارکی سالانہ آمدن اتنی بھی نہیں نکلی کہ اس پر ٹیکس ہی لگ سکے۔ فیصل آباد کے تین حلقوں سے امیدوار بننے والے نذیر فیملی کا یہ اہم چشم و چراغ الیکشن کیسے لڑے گا اس بارے وہ خود بھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق سابق ایم این اے چوہدری نذیر کا نام فیصل آباد کی…

Read More

تمام سیاسی جماعتیں خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹ دینے کی پابند

فیصل آباد(احمد یٰسین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو پابند کیا ہے کہ وہ جنرل سیٹوں پرخواتین کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں۔ خواتین کے ووٹ کاسٹ کروانے کی کوشش کریں اور مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل سیٹوں پر اپنی ٹکٹوں میں سے خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹیں لازمی دیں۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدائت کی ہے کہ جنرل سیٹوں پر اپنے امیدوار نامزد کرتے ہوئے یقینی بنائیں کہ ہر اسمبلی کی جنرل سیٹوں کیلئے ان…

Read More