فیصل آباد میں ن لیگ کو خلائی مخلوق نہیں‘ شہباز شریف نے ہروایا

مسلم لیگ ن کی طرف سے مسلسل شور مچایا جا رہا ہے کہ اس کامینڈیٹ خلائی مخلوق یا بقول نوازشریف کے متوالوں کے ’’محکمہ زراعت ‘‘ والوں نے چھین لیا ہے۔ سکتا ہے ن لیگ کے لگائے گئے الزامات میں کسی حد تک سچائی بھی ہو مگر ن لیگی امیدواروں کیساتھ جو کچھ ہوا اس کے بڑی حد تک ذمہ دار میاں شہباز شریف بھی ہیں۔ طویل عرصے سے ایک بات سامنے آرہی تھی کہ مسلم لیگ ن میں میاں نوازشریف کے مقابل میاں شہباز شریف نے نیچے سے اوپر…

Read More

الیکشن کمیشن نے 25 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا

اسلام آباد(حامدیٰسین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم عمران خان کا تین حلقوں سے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے‘ سابق سپیکر ایاز صادق اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پرویز خٹک کے بھی مشروط نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ عمران خان کے دو حلقوں سمیت قومی اسمبلی کے 9اور صوبائی اسمبلیوں کے 16حلقوں کے نوٹیفکیشن روک لئے گئے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ اور سرکاری نتیجہ اعلان کردیا ہے۔…

Read More

پنجاب میں حکومت کیلئے نمبر گیم پوری ہے‘ ن لیگ

چنیوٹ (نیوزلائن) پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ تعداد ہے ۔ نمبر گیم ہم پوری کرچکے ہیں۔ ہمارے پاس پی ٹی آئی سے زیادہ اکثریت ہے ۔ یہ کہناہے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا۔ چنیوٹ میں نو منتخب امیدواروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے اکثریت کے طور پر مسلم لیگ ن کو ہی اپنی پارٹی قرار دیا ہے ، جوڑ توڑ کے ذریعے سے اکثریت بناناجمہوری اصولوں کے خلاف بات ہے ،…

Read More

اپنی پارٹی سے غداری کرنیوالے امیدواروں کی اکثریت ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)نظریات پس پشت ڈال کر صرف الیکشن جیتنے کی خاطر اپنی پارٹی سے غداری کرنے والوں کو فیصل آباد کی عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے۔ ہوا کا رخ دکھ کر چلنے والی سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد الیکشن میں بری طرح ناکام رہے۔نیوزلائن کے مطابق سالہا سال تک نظریات کا پرچار کرنے والوں نے الیکشن قریب آتے ہی اپنی جماعتوں سے وفاداریاں تبدیل کر کے ہوا کے رخ پر چلنے کا ثبوت دیا تو عوام نے بھی انہی ناکامی سے دوچار کردیا۔جنرل پرویز مشرف کو دور…

Read More

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین کی جانب سے لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ لیگی ورکروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا کہا جا رہا ہے۔ سید مشاہد حسین کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو لکھے گئے خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ فیصل آباد میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی پی ٹی آئی…

Read More

اصل میدان پنجاب میں لگے گا: پی ٹی آئی کو اکثریت ملنے کی توقع

اسلام آباد(حامد یٰسین)عام انتخابات 2018کا اصل میدان پنجاب میں لگے گا۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن اتنی مضبوط نظر نہیں آرہی جبکہ طاقتور حلقوں کی طرف سے بھی پی پی پی کو پیغام دیاجارہا ہے کہ وہ پنجاب سے دور رہے۔ انتخابی دنگل کے اصل مقابلے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این میں ہوں گے اور توقع ہے کہ پی ٹی آئی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ نیوزلائن کے مطابق بلوچستان میں چوں چوں کا مربہ ہی رہے گا۔قومی اسمبلی کے بلوچستان کے حلقوں میں قومی سطح…

Read More

جھنگ:روائتی حریف پینترے بدل کر دوبارہ مقابل آچکے

فیصل آباد(احمد یٰسین)الیکشن 2018کے دوران جھنگ میں انتہائی دلچسپ صورتحال سامنے آرہی ہے۔ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن تو سرے سے الیکشن میں ہی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلزپارٹی کسی قدر انتخابی معرکے میں نظر آرہی ہے جبکہ اہلسنت و الجماعت کے قائدین بھی انتخابی معرکے کو دلچسپ بنائے ہوئے ہیں۔جھنگ کے قومی اسمبلی کے تین میں سے دو حلقوں میں پیپلزپارٹی کی مقابلے میں ہے جبکہ پی ٹی آئی بھی دو حلقوں تک ہی محدود ہے ۔ سابق وفاقی وزیر وقاص اکرم آزاد میدان میں…

Read More

این اے 87حافظ آباد: روائتی مخالفین میں بڑے مقابلے کی توقع

حافظ آباد(احمد یٰسین)ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا انتخابی حلقہ این اے 87حافظ آباد ہے۔ حافظ آباد میں دو بڑے گروپوں افضل تارڑ گروپ اور مہدی بھٹی گروپ کے درمیان انتخابی معرکے ہوتے آئے ہیں۔ اس مرتبہ بھی میدان انہی کے درمیان لگے گا تاہم مہدی بھٹی گروپ کا اس مرتبہ ایک کی بجائے دو امیدوار ہیں اور باہمی ایک دوسرے کی شدید مخالفت کرہے ہیں۔این اے 87حافظ آباد پورے ضلع حافظ آباد پر مشتمل ہے جبکہ ضلع میں پنجاب اسمبلی کے تین حلقے پی…

Read More

مانیٹرنگ آفیسر کا غیرقانونی جلسہ کرنے پر شہباز شریف کو نوٹس

فیصل آباد (نیوزلائن)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے غیرقانونی جلسہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ‘ ن لیگ کے فیصل آباد میں تمام انتخابی امیدواروں اور سٹی جنرل سیکرٹری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں میاں شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو 23جولائی تک اس کا جواب جمع کروانے کی ہدائت کی گئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید احمد فواد کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں میاں شہباز شریف‘ رانا ثناء اللہ‘ طلال چوہدری‘ علی گوہر بلوچ‘…

Read More

پیمرا نے ن لیگ‘ پی ٹی آئی کے الیکشن اشتہار بند کروا دئیے

اسلام آباد(نیوزلائن)انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کی وجہ سے پیمرا نے میڈیا پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے الیکشن مہم کے اشتہارات بند کروا دئیے۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مذکورہ اشتہار کی نشاندہی کرکے اسے فوری بند کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ پیمرا نے مسلم لیگ ن کے تین ‘ تحریک انصاف کے ایک اور پی ایس پی کے ایک اشتہار پر پابندی لگائی ہے اور اسے فور ی بند…

Read More