پنجاب پولیس امیر زادوں اور افسر شاہی کی سکیورٹی گارڈ‘ اصل فرض نظر انداز

لاہور(آر این شہزاد)پنجاب پولیس اپنے اصل فرض ’’عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی‘‘ کو مکمل طور پر فراموش کر چکی اور صرف وی آئی پیز‘ امیر زادوں‘ سیاستدانوں اور افسر شاہی کی سکیورٹی گارڈ بن کر اپنے اوپر اٹھنے والے اربوں روپے کے بجٹ کو ضائع کررہی ہے۔ سٹیٹس کو کے محافظ حکمران‘ اپوزیشن‘ اور افسر شاہی پولیس میں اصلاح احوال کے مواقع میسر ہونے کے باوجود حالت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے پر تیار نہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب پولیس کے 50فیصد سے زائد اہلکار نام نہاد…

Read More

جمشید دستی کی گرفتاری پر قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد(نیوزلائن)جمشیددستی کی گرفتاری پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا حکومتی اوراپوزیشن ارکان میں تکرار بھی ہوئی۔ ہنگامے ،شور شرابےاور ہلڑ بازی میں ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ سپیکر نے جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری کردیا۔ نیوزلائن کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے جمشید دستی کی گرفتاری کے معاملے پر بات کر رہے تھے کہ عامرڈوگر نے ایوان میں پلے کارڈ لہرا دیا۔ جس پر لکھا تھا شرم کرو حیا…

Read More

دوسروں کو نصیحت خود ۔۔۔۔۔؟پاکستانی میڈیا میں جعلی ڈگری ہولڈرز کی بھرمار

لاہور(نیوزلائن)ملک و قوم کو صبح و شام ایمانداری اور دیانتداری کا درس دینے والا میڈیا خود جعلی ڈگری ہولڈرز کا محافظ بن گیا۔شرم و حیا کی تمام حدیں پھلانگ کر پاکستانی ٹی وی چینل اور اخبارات میں دھوکے باز جعلی ڈگری کی بہت بڑی تعداد چھپی بیٹھی ہے۔ ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی ڈگری ہولڈرز میڈیا میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور عالم فاضل بن کر قوم کا مستقبل سنوارنے کی کوشش میں مگن ہیں۔نیوزلائن کے مطابق گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی سب سے…

Read More

جے آئی ٹی تفتیش‘ شہزادہ جاسم کو منانے کیلئے مریم نواز قطر جائیگی

اسلام آباد(نیوزلائن)شریف فیملی نے میاں نواز شریف کے دفاع کیلئے شہزادہ جاسم کو جے آئی ٹی تفتیش میں پیش ہونے پر آمادہ کرنے کیلئے خودعملی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور سیف الرحمن کو یہ ٹاسک دیا گیا تھا مگر ان پہلی ہی کوشش شہزادہ جاسم نے ناکام بنا دی اور پاکستان آکر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ۔ اب شریف فیملی نے خود اس کیلئے کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شریف فیملی کے سربراہ میاں نواز شریف نے نہ چاہتے ہوئے…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ: شہریا ر اورنجم سیٹھی کی’’ ترلے ‘‘کی سفارت

لاہور (ایچ وائی احمد) پاکستان کرکٹ کی شان و شوکت اب قصہ ماضی بن چکی ہے۔ ایک طرف تو کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی غلطیاں‘جوئے‘ میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی سزا بحیثیت قوم ہمیں مل رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بد انتظامی اور بعض افراد کی غلط پالیسیاں پاکستان کو بھگتنا پڑ رہی ہیں۔ بھارت کیساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی بھی ایسا ہی ایشو ہے جس پر پی سی بی نے مسلسل غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں اور قوم کو دھوکے میں…

Read More