ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ‘ میسر سہولیات کا جائزہ لیا

فیصل آباد(نیوزلائن)چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی متعدد بیماریوں کے معیاری علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں سرجری کاآغاز بھی ہوگیا ہے جس کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سروسزفراہم کی جارہی ہیں جبکہ بچوں کے معدے کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے انڈوسکوپی کی سہولت بھی عنقریب شروع ہوجائے گی۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو میڈیکل سروسز کا معیار بلند رکھنے کی ہدایت کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ…

Read More

پاکستان میں 44 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت، ناکافی صحت کی سہولتیں، بیماریوں اور نامناسب دودھ پلانے کی وجہ سے44فیصد بچے دائمی غذائی قلت کا شکار ہیں اور یہاں بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے۔ یہ بات پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانگوس کاوسین نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر منعقدہ تیسرے نیشنل چائلڈ آرٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین حقوق اطفال کو اہمیت دیتی ہے۔ پاکستان میں بہت سے بچے مشکلات کا سامنا…

Read More