جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو10سالوں میں بھی نہ چل سکا

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سست روی کی عمدہ مثال قائم کردی۔ دس برس پہلے منظور کروائے گئے ایف ایم ریڈیو کو ایک دہائی گزرنے کے باوجود شروع نہ کرسکی۔ وائس چانسلر کی عدم توجہی اورچند لاکھ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع نہیں ہو پا رہا اور طلبہ کیمپس کی خبروں سے محروم ہیں۔ تفصیل کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سال 2007میں اپنا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا کانووکیشن‘25ہزار طلبہ کو ڈگری ایوارڈ

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے آٹھویں کانووکیشن میں 25ہزار سے زائد طلبہ کو ڈگری ایوارڈ کی گئی۔ان میں 839ایم فل جبکہ 29پی ایچ ڈی سکالرز بھی شامل تھے۔یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب جامعہ کے نیوکیمپس میں ہوئی ۔ یونیورسٹی کے چانسلر محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر باضابطہ طور پر طلبہ کو ڈگریاں ایوارڈ کرنے کا اعلان کیا۔تقریب کے دوران 147طلبہ کو گولڈ‘ 138کو سلور‘اور 128کو براؤنز میڈل دئیے گئے۔کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے بتایا کہ جی سی یونیورسٹی…

Read More

دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے کوالٹی ایجوکیشن یقینی بنانا ہوگی‘ گورنر پنجاب

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم یقینی بنانا ہوگی۔ جامعات کے اساتذہ تعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ دیں ۔ تعلیم کیساتھ ریسرچ کا کلچر بھی فروغ دینا ہو گا اس کے بغیر ہم تعلیمی میدان میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر جامعہ نے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اپنے والدین اور اس ملک کا حق لوٹانے کا وقت آگیا ہے لہذا…

Read More

جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے‘ سامان خاکستر

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ آگ لکڑی کے سامان کے سٹور میں لگی اور وہاں پڑا سامان خاکستر ہو گیانیوزلائن کے مطابق آگ کے شعلے اچانک بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے سٹور اور ارد گرد کے ایریا میں رکھی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر شعلوں پر قابو پایا۔ آگ سے سٹور اور ارد گرد کے کمروں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read More

شرمناک رپورٹ نشر کرنے پر 7 نیوز کی نشریات ایک ہفتہ کیلئے معطل

اسلام آباد( نیوزلائن)غیر مصدقہ ‘ من گھڑت‘ غیر پیشہ وارانہ ‘ اور انتہائی شرمناک رپورٹ نشر کرکے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کی عزت سے کھلواڑ کرنے اور یونیورسٹی کی بدنامی کا موجب بننے پرپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے ‘ اورسیون نیوز کے خاتون سمیت تینوں ڈائریکٹرز اور نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور سات روز تک بار بار معذرت نشر کرنے کا حکم جاری کردیا۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا اتھارٹی کے…

Read More