بوگس سکروٹنی پر پیڈا انکوائری بھگتنے والا دوبارہ انچارج سکروٹنی مقرر

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی میں قحط الرجال جیسے حالات ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اہم کاموں کیلئے اچھا بندہ ملنا بھی محال ہو چکا۔ بوگس سکروٹنی پر پیڈا انکوائری بھگتنے والے کونئی بھرتی کے وقت دوبارہ سکروٹنی کمیٹی کا انچارج مقرر کرکے دوبارہ پہلے جیسی حرکت کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کی ٹیچنگ فیکلٹی بھرتی کے امیدواروں کی سکروٹنی کیلئے پروفیسر ہمایوں عباس کو سکروٹنی کمیٹی کا…

Read More

جی سی یونیورسٹی نے نوٹ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں دیدیں

فیصل آباد(عاطف چوہدری)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ’’نوٹ ‘‘ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں جاری کردیں۔ ایچ ای سی یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکاری ہے اور بھاری فیسوں اور سالوں کی محنت کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلباء و طالبات کوبوگس ڈگریاں جاری کردیں ۔سینکڑوں کی تعداد میں جاری ہونے والی یہ بوگس ڈگریاں طلبہ کیلئے ردی کاغذ سے زیادہ ثابت نہیں ہو رہیں۔بھاری تعداد میں یہ بوگس ڈگریاں موجودہ…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو10سالوں میں بھی نہ چل سکا

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سست روی کی عمدہ مثال قائم کردی۔ دس برس پہلے منظور کروائے گئے ایف ایم ریڈیو کو ایک دہائی گزرنے کے باوجود شروع نہ کرسکی۔ وائس چانسلر کی عدم توجہی اورچند لاکھ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع نہیں ہو پا رہا اور طلبہ کیمپس کی خبروں سے محروم ہیں۔ تفصیل کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سال 2007میں اپنا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر…

Read More

جی سی یونیورسٹی:شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام ثقافتی یلغار بارے سیمینار

فیصل آباد(نیوزلائن)شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’نو آبادیاتی نظام، مزدوروں کا استحصال اور ثقافتی یلغار‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت انچارج شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق نے کی۔ تقریب کے مہمان اعزاز صفدر نواز زیدی تھے ، جنہوں نے موضوع کے حوالے سے معلوماتی و فکر انگیز گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی کتاب کے حوالہ جات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عام آدمی کی زندگی کتنی کٹھن ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا کانووکیشن‘25ہزار طلبہ کو ڈگری ایوارڈ

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے آٹھویں کانووکیشن میں 25ہزار سے زائد طلبہ کو ڈگری ایوارڈ کی گئی۔ان میں 839ایم فل جبکہ 29پی ایچ ڈی سکالرز بھی شامل تھے۔یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب جامعہ کے نیوکیمپس میں ہوئی ۔ یونیورسٹی کے چانسلر محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر باضابطہ طور پر طلبہ کو ڈگریاں ایوارڈ کرنے کا اعلان کیا۔تقریب کے دوران 147طلبہ کو گولڈ‘ 138کو سلور‘اور 128کو براؤنز میڈل دئیے گئے۔کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے بتایا کہ جی سی یونیورسٹی…

Read More