دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے کوالٹی ایجوکیشن یقینی بنانا ہوگی‘ گورنر پنجاب

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم یقینی بنانا ہوگی۔ جامعات کے اساتذہ تعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ دیں ۔ تعلیم کیساتھ ریسرچ کا کلچر بھی فروغ دینا ہو گا اس کے بغیر ہم تعلیمی میدان میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر جامعہ نے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اپنے والدین اور اس ملک کا حق لوٹانے کا وقت آگیا ہے لہذا…

Read More

جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے‘ سامان خاکستر

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ آگ لکڑی کے سامان کے سٹور میں لگی اور وہاں پڑا سامان خاکستر ہو گیانیوزلائن کے مطابق آگ کے شعلے اچانک بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے سٹور اور ارد گرد کے ایریا میں رکھی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر شعلوں پر قابو پایا۔ آگ سے سٹور اور ارد گرد کے کمروں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read More

شرمناک رپورٹ نشر کرنے پر 7 نیوز کی نشریات ایک ہفتہ کیلئے معطل

اسلام آباد( نیوزلائن)غیر مصدقہ ‘ من گھڑت‘ غیر پیشہ وارانہ ‘ اور انتہائی شرمناک رپورٹ نشر کرکے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کی عزت سے کھلواڑ کرنے اور یونیورسٹی کی بدنامی کا موجب بننے پرپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سیون نیوز کی نشریات ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے ‘ اورسیون نیوز کے خاتون سمیت تینوں ڈائریکٹرز اور نیشنل ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور سات روز تک بار بار معذرت نشر کرنے کا حکم جاری کردیا۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا اتھارٹی کے…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو کیمپس میں رنگین محفل‘ اہم شخصیات کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں شراب شباب کا مخلوط رت جگا‘طلباء و طالبات اور یونیورسٹی کی اہم میل و فی میل شخصیات رات بھر جام لنڈاتے اور رقص بدتمیزی کرتے رہے۔یونیورسٹی کی ایک اہم شخصیت کے زیرکنٹرول ہونیوالی ”محفل خاص“ یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سجائی گئی۔ پارٹی کے اختتام پر شراب کے نشے میں دھت طلباء کی ریس لگاتی دس کاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور”رنگین محفل“ سجانے کے بعد واپس جاتے امیر زادے اور انکی فی میل پارٹنرززخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔نیوزلائن کے مطابق جی…

Read More

وائس چانسلرجی سی یونیورسٹی فیصل آباد بااثر”تعلیم فراڈ مافیا“ کے سامنے بے بس

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو تعلیمی فراڈ پکڑنا مہنگا پڑ گیا۔ تعلیم کے نام پر طلبہ کیساتھ فراڈ کرنے والوں نے اثرورسوخ استعمال کر کے وائس چانسلر کو بے بس کردیا اور فراڈ کا سلسلہ جاری رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے سابقہ وی سی ڈاکٹر ذاکر کے دور ایک دھوکہ دہی سے جی سی یو ایف کیساتھ الحاق حاصل کرنے اور یونیورسٹی کو اندھیرے میں رکھ…

Read More