جمشید دستی کی گرفتاری پر قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد(نیوزلائن)جمشیددستی کی گرفتاری پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا حکومتی اوراپوزیشن ارکان میں تکرار بھی ہوئی۔ ہنگامے ،شور شرابےاور ہلڑ بازی میں ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ سپیکر نے جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری کردیا۔ نیوزلائن کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے جمشید دستی کی گرفتاری کے معاملے پر بات کر رہے تھے کہ عامرڈوگر نے ایوان میں پلے کارڈ لہرا دیا۔ جس پر لکھا تھا شرم کرو حیا…

Read More

دوسروں کو نصیحت خود ۔۔۔۔۔؟پاکستانی میڈیا میں جعلی ڈگری ہولڈرز کی بھرمار

لاہور(نیوزلائن)ملک و قوم کو صبح و شام ایمانداری اور دیانتداری کا درس دینے والا میڈیا خود جعلی ڈگری ہولڈرز کا محافظ بن گیا۔شرم و حیا کی تمام حدیں پھلانگ کر پاکستانی ٹی وی چینل اور اخبارات میں دھوکے باز جعلی ڈگری کی بہت بڑی تعداد چھپی بیٹھی ہے۔ ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی ڈگری ہولڈرز میڈیا میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور عالم فاضل بن کر قوم کا مستقبل سنوارنے کی کوشش میں مگن ہیں۔نیوزلائن کے مطابق گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی سب سے…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ: شہریا ر اورنجم سیٹھی کی’’ ترلے ‘‘کی سفارت

لاہور (ایچ وائی احمد) پاکستان کرکٹ کی شان و شوکت اب قصہ ماضی بن چکی ہے۔ ایک طرف تو کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی غلطیاں‘جوئے‘ میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی سزا بحیثیت قوم ہمیں مل رہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بد انتظامی اور بعض افراد کی غلط پالیسیاں پاکستان کو بھگتنا پڑ رہی ہیں۔ بھارت کیساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی بھی ایسا ہی ایشو ہے جس پر پی سی بی نے مسلسل غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں اور قوم کو دھوکے میں…

Read More

بحریہ ٹاؤن حادثہ: پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)بحریہ ٹاؤن میں پویلین گرنے کے حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا۔ہر وقت خبروں کی دوڑ کیلئے سرگرداں اور بریکنگ نیوز کے خبط میں مبتلاپاکستانی نیوز چینلوں میں سے کسی ایک چینل نے بھی واقعے خبر نشر کی اور نہ اس حادثے میں زخمی ہونیوالوں کیساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے اور زخمیوں کی داد رسی کیلئے اقدامات کرنا ضروری سمجھا۔ حادثے کے ایک ہفتے بعد ایک چینل…

Read More

بحریہ ٹاؤن میں پویلین گرگیا‘ 10جاں بحق‘ 200زخمی

اسلام آباد(نیوزلائن)بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ٹی وی پروگرام کے دوران پویلین گرنے سے دس افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو سو سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔بحریہ ٹاؤن کے عملے اور نجی چینل کی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی بجائے علاقے کی بجلی بند کردی اور زخمیوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر غائب ہو گئے۔اسلام آباد اور رالپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہیں اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت علاج کروانے پر مجبور…

Read More