بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

کراچی (نیوزلائن) نجی ٹی وی بول اور اس کے اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اور پابندی کے باوجود ” ایسے نہیں چلے گا“ پروگرام ڈنکے کی چوٹ پر نشر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے بول ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ” ایسے نہیں چلے گا“ کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کردی تھی تاہم چینل انتظامیہ نے پیمرا کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ۔ ڈاکٹر…

Read More

پیمرا نے عامر لیاقت اور انکے پروگرام پر پابندی لگادی

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر عامر لیاقت حسین پر پابندی لگادی۔ پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بول نیوز پر نشر ہونے والے عامر لیاقت حسین کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔عامر لیاقت حسین اور ان کے پروگرام پر یہ پابندی پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ پیمرا کے مطابق اگر نیوز چینل اس فیصلے کا اطلاق نہیں کرتا…

Read More

غلط رپورٹنگ پر چینل 24کو پیمرا کا نوٹس‘ پابندی کا امکان

اسلام آباد(نیوزلائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے چینل 24 کو جمعرات کے دن حادثے کا شکار ہونے طیارے کی آڈیو نشر کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی فلائٹ 661 چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایک پہاڑ سے ٹکرا کرتباہ ہو گیا تھا جس میں 47 افراد کی موت ہوئی تھی۔ کریش کے کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر ایک کلپ چلایا گیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ طیارے کے پائلٹ کی آخری آواز ہے۔ آڈیو میں لوگوں کی چیخ و…

Read More

جیو اور بول گروپ ڈی ٹی ایچ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد(نیوز لائن)پاکستان میں پہلے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے پیمرا کو ساڑھے 14ارب روپے سے زائد آمدن ہو گئی۔ ایک لائسنس 4898ملین روپے میں نیلام ہوا۔ پاکستان کے پہلے تین ڈی ٹی ایچ لائسنس حاصل کرنے میں تین کمپنیاں میگ انٹر ٹینمنٹ‘ سٹار ٹائمز کمیونیکیشن اور شہزاد سکائی کمیونیکیشن کامیاب ہوئے۔ لائسنس حاصل کمپنی میگ انٹر ٹینمنٹ کا تعلق جنگ گروپ سے بتایا جاتا ہے‘   دوسری کمپنی سٹار ٹائمز چائنیز کمپنی بتائی گئی ہے جبکہ شہزاد سکائی کمیونیکیشن کا تعلق بول گروپ سے بتایا گیا ہے۔نیوز…

Read More

پیمرا کے خلاف ملک بھر میں کیبل آپریٹرز کی ہڑتال‘ نشریات بند

پاکستان بھر کے کیبل آپریٹرز نے ہڑتال کر دی۔ ملک بھر کے کیبل آپریٹرز نے ”شٹ ڈاؤن“ کیا۔ آپریٹرز کے تمام دھڑوں نے پیمرا کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال کی حمائت کی تھی۔ جس پر آپریٹرز نے دوپہر 2بجے سے نشریات بند کر دی۔نیوز لائن کے مطابق اسلام آباد‘ کراچی‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ملتان‘ سکھر‘ حیدر آباد‘ پشاور‘ کوئٹہ سمیت ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کے کیبل آپریٹرز نے ہڑتال میں حصہ لیا اور پیمرا کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج نوٹ کروایا۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں…

Read More