پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

کراچی (نیوزلائن)قومی ایئرلائن کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں پیرس میں گرفتار کرلیا گیا پی آئی اے کی پرواز پی کے749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویرگلزارکوفرانسیسی حکام نے منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازاسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی کہ فرانسیسی حکام نے تلاشی کے دوران تنویرگلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تاہم فرانسیسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ تنویرکے پاس سے کتنی منشیات برآمد ہوئی ترجمان پی آئی…

Read More

پی آئی اے منشیات کا عالمی نیٹ ورک چلانے والوں کے ہتھے چڑھ گئی

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز کو منشیات کا عالمی نیٹ ورک چلانے والے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے لگے۔ یکے بعد دیگرے منشیات سمگل کرنے کی چھے وارداتیں پکڑی گئیں۔ سمگلنگ کی متعدد کوششیں کامیاب ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ منشیات سمگلنگ نیٹ ورک میں اہم ملکی و غیرملکی شخصیات کے ملوث ہونے کی رپورٹس ہیں۔نیوزلائن کے مطابق منشیات کا عالمی نیٹ ورک چلانے والوں نے پی آئی اے کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔نیٹ ورک میں اہم پاکستانی‘ مڈل ایسٹ‘ امریکی‘ برطانوی…

Read More

طیارے سے ہیروئن برآمدگی‘ کریڈٹ کیلئے 4اداروں میں ٹھن گئی

کراچی (نیوزلائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرنے پر انعام رقم کا معاملہ آیا تو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پی آئی اے‘ اے ایس ایف اور کسٹم حکام کے درمیان ٹھن گئی اور دونوں برآمدگی کا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش میں ہیں تاہم حکام نے اس کا کریڈٹ سونگھنے والے کتوں کو دیدیا ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور کریڈٹ لینے والی بات نہیں، تفتیش…

Read More

طیارہ حادثہ : چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل مستعفی

اسلام آباد(نیوزلائن) پی آئی اے کے چیرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نیوزلائن کے مطابق پی آئی اے کے چیرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو انہوں نے پی آئی اے بورڈ کو بھیج دیا ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے نے بھی اعظم سہگل کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے معاملات پر استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی جانب…

Read More

پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

ملتان(نیوزلائن)پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے باعث ٹیک آف سے کچھ دیرپہلے ایئرپورٹ پرروک لیاگیا،اطلاعات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی فلائٹ نمبر پی کے 581میں اتوارکی شب ٹیک آف سے قبل انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کومطلع کیا اورطیارے کوایئرپورٹ پرہی روک لیاگیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے تمام مسافرمحفوظ ہیں اورانجن میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیاہے۔

Read More