شہباز حکومت نے نواز شریف پر جوتا پھینکنا دہشت گردی قرار دیدیا

لاہور(نیوزلائن)میاں شہبازشریف کی حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر جوتا باری کرنے کو دہشت گردی قرار دیدیا ہے۔جامعہ نعیمیہ میں پیش آنیوالے واقعہ کی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کا اضافہ کرلیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کیخلاف کیس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے تبدیل کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھجوا دیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق جامعہ نعیمیہ لاہور میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف پر ایک…

Read More

راجہ ریاض فیملی کی ڈویلپ کردہ گرین ویو کالونی میں گھپلوں کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد کی فیملی ڈویلپ کردہ گرین ویو کالونی میں بھی بڑے پیمانے پر پراپرٹی فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کالونی کی تیاری میں بھی قانون کا خیال نہیں رکھا گیا جبکہ ایف ڈی اے نے بھی اسے منظور کرتے ہوئے قانون اور زمینی حقائق کو مکمل نظر انداز کیا۔ کالونی کی منظوری کے بعد پارک‘ پلے گراؤنڈ‘ مسجد‘ ڈسپنسری‘ واٹر ورکس کیلئے رکھی گئی اراضی کو بھی فروخت کردیا گیا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

پنجاب حکومت نے طالبات کی تذلیل کی نئی مثال قائم کر دی

لاہور(ایم ایس ٹیپو)پنجاب حکومت نے خواتین اور طالبات کی تذلیل کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ کمشنر ساہیوال کے آفس سے حکمنامہ جاری کرکے طالبات کو ’’وی وی آئی پی‘‘ کیلئے دربان اور Usherکی خدمات فراہم کرنے پر مامور کر دیا گیا۔ساہیوال کے ڈاکٹر حکومتی احکامات کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔نیوزلائن کے مطابق کمشنر ساہیوال کے آفس سے جاری ہونے والا ایک حکم نامہ سامنے آیا ہے جس میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ایک تقریب میں…

Read More

بسنت: پنجاب حکومت شہریوں کو خوف سے مارنے لگی

لاہور: (نیوزلائن) بسنت منائیں گے، نہیں منائیں گے، رانا مشہود کے اعلان کے بعد نیا پھڈا شروع ہو گیا، زعیم قادری نے اپنے ہی ساتھی وزیر کے اعلان کی نفی کر دی، کیا سچ اور کیا جھوٹ ہے؟ عوام بے چارے مخمصے میں پڑ گئے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں رانا مشہود نے میڈیا گفتگو میں بسنت کمیٹی کی حیثیت سے پھر سے پتنگیں اڑانے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر بولے تو شہریوں کے ہوش ہی اڑ گئے۔ معاملہ میڈیا پر آیا تو زعیم قادری بھی بول پڑے۔ اپنے ہی…

Read More

پنجاب حکومت کا صحافیوں کے لیے ……..لولی پاپ

صوبہ پنجاب کے صحافیوں کے لیے خوشخبری یا حکومت کا ،،،،لولی پاپ نیوزلائن کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں بنانے کی سمری کابینہ کو بھجوادی ہے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر صحافیوں کیلئے کالونیاں تعمیر کریگی جس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ صحافیوں کو انتہائی کم نرخوں اور آسان اقساط پر پلاٹ الاٹ کئے جائینگے جس کیلئے تمام صحافتی تنظیموں اور ڈویژنل پریس کلبوں سے رپورٹ طلب کی جائیگی…

Read More